Express News:
2026-07-24@06:28:01 GMT

ایف بی آر کا رواں ماہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا اور100 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو 995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب روپے کم ہیں۔

حکام کے مطابق اگلے چند روز تک 29 اور 30 نومبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے کے بعد یہ شارٹ فال کچھ حد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے اگلے ماہ دسمبر2025 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے تاہم رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں بڑی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث ایف بی آر کے لیے رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ 13.

9 ٹریلین روپے کے نظرثانی شدہ ہدف کی وصولی بھی بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آمادہ کرکے ٹیکس وصولیاں کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کرکے 13.9 ٹریلین روپے کیا گیا تھا اور مسلسل ریونیو شارٹ فال میں اضافے سے یہ نظر ثانی شدہ ہدف حاصل کرنا بھی چیلنج بنتا جارہا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ(جولائی) میں ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں باقی چار ماہ میں مسلسل ہدف سے کم ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2025 میں 748 ارب ہدف کے مقابلے 757 ارب روپے جمع کیے گئے، اگست میں ٹیکس وصولی 950 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب تک محدود رہی تھی جبکہ ستمبر میں 1325 ارب ہدف کے مقابلے میں 1228 ارب روپے ٹیکس جمع کیاگیا تھا اور اکتوبر میں 1026 ارب ہدف کے مقابلے 951 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کو نومبر میں بھی 995 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں895 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام لارج ٹیکسپیرز آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکسپیرز آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیک آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) ہفتہ 29 نومبر کو بھی ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کے لیے کھلے رکھے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق رات گئے تک ایف بی آر کی مجموعی وصولیاں 895 ارب روپے رہیں، جو مقررہ ہدف 995 ارب روپے سے 100 ارب روپے کم ہیں جبکہ ماہانہ ہدف کے مقابلے میں کارکردگی 90 فیصد رہی ہے۔

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ایف بی آر نے 4730 ارب روپے جمع کیے، جو مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب روپے کم ہیں۔

حکام کے مطابق 29 اور 30 نومبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے کے بعد یہ شارٹ فال کچھ حد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب ہدف کے مقابلے حکام کے مطابق رواں مالی سال ارب روپے سے ارب روپے کم ٹیکس وصولی ایف بی آر شارٹ فال روپے کے روپے کی کے پہلے ٹی اوز کے لیے

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم