پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین منتخب جنید اکبر
پڑھیں:
ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔
ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔