data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے بھارت کے تمام صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے معروف چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس والے ورژن چیٹ جی پی ٹی گو کو ایک سال تک مفت فراہم کرے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ پیشکش بھارت کے تمام صارفین کے لیے مخصوص مدت کے دوران دستیاب ہوگی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اس عرصے کے اندر چیٹ جی پی ٹی گو پلان پر سائن اپ کرنا ہوگا۔ پیشکش کا باضابطہ آغاز 4 نومبر سے کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ سہولت کب تک جاری رہے گی۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین جو پہلے ہی چیٹ جی پی ٹی گو استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی ایک سال کے لیے اس مفت پلان کے اہل ہوں گے۔ بھارت میں اس سروس کی معمول کی ماہانہ فیس 5 ڈالرز سے کم رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی گو کو سب سے پہلے رواں سال اگست میں بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد اسے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی توسیع دی گئی۔

بھارت کو اوپن اے آئی کے لیے ایک بڑی اور فیصلہ کن منڈی تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہاں 70 کروڑ سے زائد افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور ایک ارب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے سب سے زیادہ صارفین بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم کمپنی کو یہاں سبسکرپشن پر مبنی ماڈلز کو مقبول بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب گوگل سمیت دیگر عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی بھارتی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اوپن اے کے لیے

پڑھیں:

بھارت پاکستان پر الزام سے قبل اقلیتوںکو تحفظ فراہم کرے، ہندو کونسل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-17

 

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ہندو کونسل حیدرآباد کی کال پر بھارتی وزیر داخلہ کے مسلسل پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف گزشتہ روز حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، رمیش کمار راٹھوڑ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ اپنے ملک کی ناکامیوں کو چھپانے اور ان سے توجہ ہٹانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان پر الزام سے قبل اقلیتوںکو تحفظ فراہم کرے، ہندو کونسل
  • اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5.2 متعارف کرا دیا
  • واٹس ایپ میں وائس میل جیسے مسڈ کالز میسجز سمیت متعدد نئے فیچرز متعارف
  • بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • لندن کی پہلی الیکٹرک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز کب ہوگا؟
  • بھارت میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے؟
  • مودی راج میں انسانی حقوق کی تباہی، بھارت اقلیتوں کے لیے زندان بن گیا
  • بھارتی پولیس نے حریت رہنما جاوید میر کو سرینگر سے گرفتار کر لیا
  • بھارت میں مائیکروسافٹ کی تاریخی سرمایہ کاری، ایشیا میں سب سے بڑا منصوبہ
  • 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ کون سے ہونے چاہییں؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا