2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ کون سے ہونے چاہییں؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
بھارت کے سابق اسپنر ہرڀجن سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق اگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے میچز میں یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پُوما چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سیریز کے بعد ہرڀجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ’’جوان کھلاڑیوں کی تلاش میں تجربہ نہیں کھونا چاہیے۔
ہرڀجن کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات سے بہتر کھلاڑی موجود نہیں۔ ٹیم کو ان کے گرد کھڑا کرنا چاہیے۔ اگر تجربہ کھو دیا تو بڑے میچز میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں سینیئر بیٹسمین بہترین فارم میں ہیں اور فٹنس بھی برقرار رکھیں گے، اس لیے ورلڈ کپ کھیلنا ان کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’پاکستان بھارت نہ آئے، کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ہربھجن سنگھ
ہرڀجن نے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پچ کی سست رفتار کی وجہ سے ہارا، لیکن روہت کی کپتانی اور دونوں بیٹسمینوں کی کارکردگی ’غیر معمولی‘ رہی۔
ویرات کوہلی نے حالیہ سیریز میں 302 رنز بنائے، جب کہ روہت شرما نے 148 رنز اسکور کیے۔ دونوں اس سال بھارت کی جانب سے او ڈی آئی میں سرفہرست رن اسکورر رہے۔
ہرڀجن نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ 2027 ممکنہ طور پر ان دونوں کا آخری عالمی مقابلہ ہوسکتا ہے، اس لیے ٹیم میں ان کی موجودگی ’لازمی‘ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روہت شرما ہر بھجن سنگھ ورلڈ کپ 2027 ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روہت شرما ہر بھجن سنگھ ورلڈ کپ 2027 ویرات کوہلی ویرات کوہلی ورلڈ کپ کے لیے
پڑھیں:
بھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت
بھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے۔
سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے پیغام دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی لیکن انیسواں اجلاس 2016 میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، خطے کی ترقی اور امن غیر ضروری طور پر تعطل کا شکار ہے۔ سارک کے متبادل نئے علاقائی فریم ورک پر غور بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان جامع، تعاون پر مبنی علاقائی نظام کے لیے پُرعزم ہے۔ تجارت، ٹرانزٹ اور توانائی کے روابط کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خطے کے مسائل مشترکہ ہیں، حل بھی مشترکہ ہونے چاہئیں۔ باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال بن سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائیگا، محمود خان اچکزئی کا اعلان حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم