پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، اس آفت سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترقی کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات باعثِ مسرت اور اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام
انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہم ملک کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، اور مختلف محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ رواں سال پاکستان ایک بار پھر سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کا شکار ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے باعث ہم بے بس ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تیزی سے اے آئی کی طرف بڑھنے والے ممالک میں شامل ہے، کوشش ہے پاکستان کی زراعت کو اے ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات کرکے مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا، جس کے بعد کرپشن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی رابطوں کا فروغ مشترکہ ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہم ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف قدرتی وسائل موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف قدرتی وسائل موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا، وزیراعظم
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف
پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت ، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزرا ، ارکان اسمبلی ، اہل دانش اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچ رہنمائوں نے رضا کارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا تھا، اس صوبے کی تاریخ ، ثقافت اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، افسوس کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے اور اسے نکالا نہیں جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پھیلا ہوا صوبہ ہے جہاں بلوچ اور پختون سمیت مختلف برادریاں اور قبائل آباد ہیں، ان میں دیرپا ہم آہنگی قائم رہی، بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں ،پنجابی مہاجرین سمیت سب عرصہ دراز سے مل کر ہم آہنگی کیساتھ رہتے رہے ، بلوچستان کی روایات اور ثقافت قابل فخر ہے۔