وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برادرانہ تعلقات کی پائیدار مضبوطی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں تاریخی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں دونوں ممالک اور عوام کے گہرے تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں ولی عہد کی ذاتی وابستگی اور پرعزم حمایت کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
اشک آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ کے موقع پر ہوئی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ،ایران دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، ملاقات میں پاک، ایران تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وفاقی محتسب کے افسران کی کو ٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی , سر کا ری اداروں کیخلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی نمٹا دیں
مزید :