فیلڈ مارشل اردنی قیادت سے ملاقاتیں : تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، جو اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے فرزند ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار اور خدمات کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے جنرل ہیڈکوارٹرز عمان میں ملاقات کی۔ جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں شخصیات نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی تجدید کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے امن اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلح افواج کے کی مسلح افواج شاہ عبداللہ عبداللہ دوم فیلڈ مارشل کے مطابق اردن کے ایس پی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار