پیر کی شام بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق، کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں درجنوں مسلح افراد نے سرکاری بینک، نادرا آفس، پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔

اس دوران شرپسندوں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ریکارڈ جل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او انسپکٹر لطیف کھوسہ شہید ہوگئے، فائرنگ سے ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا

مقامی افراد کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان تھی، جو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل آج صبح ڈی سی کیچ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا تھا، جس میں تاہم ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بھاگ ناڑی سیکیورٹی فورسز فائرنگ کچھی کیچ مسلح.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بھاگ ناڑی سیکیورٹی فورسز فائرنگ کچھی کیچ سیکیورٹی فورسز مسلح افراد

پڑھیں:

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرزجاں بحق

چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے  پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ  لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرزجاں بحق
  • چارسدہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • چارسدہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • زاہدان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
  • ڈہرکی میں روزنامہ حقیقت کے سی ای او پر 6مسلح افراد کا حملہ
  • چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت مسلح افواج کے سربراہان کاسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت
  • قنبرعلی خان،پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور شہید پولیس اہلکار
  • پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • پشاور میں پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر مسلح افراد کا حملہ، ملازم شدید زخمی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی