data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سبّی؛ بلوچستان کے ضلع سبّی کے شہر بھاگ ناڑی میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر کے اُسے آگ لگا دی اور تھانے میں موجود اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے تھانے پر حملے کے دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ شہید ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قریب ہی قائم بینک میں بھی توڑ پھوڑ کی اور شہر میں گشت کیا۔ مسلح افراد کی شہر میں موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہنگو؛ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک

پشاور:

ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آوور ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید
  • بلوچستان: بھاگ ناڑی میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، انسپکٹر شہید، دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا
  • بولان: بھاگ تھانے پر حملہ، ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی
  • تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 لیویز اہلکاروں سمیت 8 زخمی
  • نوشکی میں تھانے پر گرینیڈ حملہ، بنوں کی زیرِ تعمیر بلڈنگ میں دھماکا
  • ہنگو؛ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
  • ہنگو : پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،حملہ آورہلاک  
  • کوئٹہ پولیس کا مقابلے میں تین مسلح افراد کو ہلاک کرنیکا دعویٰ
  • کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ، کارروائی کے دوران تین ملزمان ہلاک