بلوچستان: بھاگ ناڑی میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، انسپکٹر شہید، دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بلوچستان کے شہر بھاگ ناڑی میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر کے اُسے آگ لگا دی ہے جبکہ تھانے میں موجود اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے تھانے پر حملے کے دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قریب ہی قائم بینک میں بھی توڑ پھوڑ کی اور شہر میں گشت کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد کی شہر میں موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
ہنگومیں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی،جوابی کارروائی میں حملہ آور مار اگیا
واقعے کے بعدسٹی تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈی پی او ہنگو
ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔