بولان: بھاگ تھانے پر حملہ، ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے بولان میں بھاگ تھانے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
ایس پی کچھی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او بھاگ لطف اللہ شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
بنوں کے علاقے نار جعفر میں ایک شادی کی تقریب دوران فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی چل رہی تھی اور ڈی جے پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے، اسی دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔
جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے اسلحے کا استعمال کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔