Nawaiwaqt:
2025-10-27@15:06:48 GMT

بلوچستان پھر لرز اٹھا: تربت میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ 

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

بلوچستان پھر لرز اٹھا: تربت میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ 

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے. ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا. ایس ایس پی کیچ کیپٹن ( ر) زوہیب محسن بلوچ نے نجی نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر محفوظ رہے۔انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا.

جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئیں اور مزید تفتیش جاری ہے.زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

تقریب سے اپنے خطاب میں علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ملک میں وحدتِ امت، احترامِ مسالک اور عزاداری کے فروغ کا عملی پلیٹ فارم ہے، نئی قیادت پر قوم کی نظریں ہیں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو مزید وسعت دے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے حالیہ انتخابات کے بعد نو منتخب عہدیداران کی پُروقار حلف برداری کی تقریب کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی تنظیم کے الیکشن کمیشن نے کی جبکہ سرپرست اعلیٰ و جعفریہ الائنس کے نو منتخب صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں ملک کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں سینیٹر وقار مہدی (پاکستان پیپلز پارٹی)، علامہ مبشر حسن (مجلس وحدت مسلمین)، شبر رضا (جعفریہ الائنس)، رضی حیدر رضوی (جعفریہ آرگنائزیشن)، عسکری دیوجانی، علامہ اطہر مشہدی، حسن صغیر عابدی، علامہ نقی نقوی، اقبال حیدر عمو اور حیدر پھوپھا سمیت دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ الیکشن کمیشن کے چیف سید جاوید رضا نے باضابطہ طور پر منتخب کابینہ کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق صدر سید محمد نقی، سینئر نائب صدر عقیل احمد، نائب صدور رضوان امبر، سید نوشاد حسین، سید شاہ عالم زیدی، رفعت حسین، جنرل سیکرٹری سید عباس حیدر، جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم فرحت، فنانس سیکرٹری سید اظہار الحسن زیدی، پبلیکیشن سیکرٹری یاسر حسین موسی، پبلک ریلیشن سیکرٹری حسن رضا بٹ، سوشل ویلفیئر سیکرٹری مہدی عباس کاظمی، میڈیا سیکرٹری عبدالکریم چانڈیو، آفس سیکرٹری سید علی مہدی نقوی منتخب ہوئے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ملک میں وحدتِ امت، احترامِ مسالک اور عزاداری کے فروغ کا عملی پلیٹ فارم ہے، نئی قیادت پر قوم کی نظریں ہیں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو مزید وسعت دے۔ تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران کو شرکاء کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جبکہ اس موقع پر  ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا
  • تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 لیویز اہلکاروں سمیت 8 زخمی
  • کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا،لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
  • نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی قائد اعظم یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کاجائزہ لے رہے ہیں
  • ضلعی اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلیے ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس
  • مچھروںکی افزائش روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
  • ڈی جی خان میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف
  • حیدرآباد،پولیس کے خاتمے کیلیے عوامی آگاہی ریلی کا انعقاد