آزاد کشمیر حکومت سازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت سے اہم ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام، مشیر وزیر اعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ کی آج شام صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال ، عدم اعتماد تحریک اور دیگر امور پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے: آصف زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہیں، بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے پیغام دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی لیکن انیسواں اجلاس 2016 میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، خطے کی ترقی اور امن غیر ضروری طور پر تعطل کا شکار ہے۔ سارک کے متبادل نئے علاقائی فریم ورک پر غور بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان جامع، تعاون پر مبنی علاقائی نظام کے لیے پْرعزم ہے۔ تجارت، ٹرانزٹ اور توانائی کے روابط کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خطے کے مسائل مشترکہ ہیں، حل بھی مشترکہ ہونے چاہئیں۔ باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال بن سکتا ہے۔