data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محفوظ شناخت، تصدیق اور ٹریس ایبیلٹی کا حل فراہم کرنے والے قابل اعتماد ادارے SICPA پاکستان نے اپنے قیام کی 30 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔اس حوالے سے کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایس بی پی کے سینیئر حکام ، پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ( پی ایس پی سی ) کے نمائندوں اورSICPAکے قابل قدر برانڈ پروٹیکشن پارٹنرز بھی شریک ہوئے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں SICPA انکس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رضوان بٹ نے ادارے کے 30 سالہ شاندار سفر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ساتھ طویل شراکت داری کو اجاگر کیا۔ 1995 میں اپنے قیام سے بینک نوٹوں کیلئے سیکورٹی سیاہی فراہم کنندہ کی حیثیت سے SICPA نے اپنی صلاحیتوں میں نمایاں میں اضافہ کیا۔ 2007 میں برانڈ پروٹیکشن کے کاروبار کا قیام،2012میں بڑے پیمانے پر فسیلیٹی اپ گریڈیشن اور 2022 میں جدید QUAZAR® ٹیکنالوجی کا آغاز جیسے اقدامات SICPAکی صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط بنا چکے ہیں جس کے ذریعے وہ مختلف صنعتوں میں 60 سے زائد معروف برانڈز کا تحفظ کر رہی ہے۔یہ سرمایہ کاری اس بات کا مظہر ہے کہ SICPA اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اہداف خصوصا کیش آٹومیشن، تصدیق اور سیکیورٹی میں بہتری کے ساتھ خود کو مسلسل ہم آہنگ کر رہی ہے۔

اپنے اہم خطاب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے پاکستان میں 30سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر SICPAکو مبارک باد دی اور پاکستانی بینک نوٹوں کی طباعت کیلئے معیاری سیکورٹی سیاہی کی فراہمی میں اس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ معیاری سیکورٹی سیاہی کی تیاری کے لیے SICPA اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان شراکت داری دونوں اداروں کیلئے یکساں طور پرسود مند رہی۔ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مختلف اقسام کی سیکورٹی سیاہی کی مقامی سطح پر تیاری کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ خطے کے دیگر ممالک کو سیکیورٹی سیاہی اور متعلقہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنانے کیلئے SICPA پاکستان کو ایک علاقائی ہب بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے SICPA کی تازہ ترین تکنیکی پیش رفت کو بھی سراہا اور پاکستان کے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی تیاری میں کمپنی کی جاری معاونت کا اعتراف کیا۔

ارنائو لارنس،منیجنگ ڈائریکٹر،کرنسی سروسز اینڈ سولیوشنز،SICPA،سوئٹزرلینڈ نے سیکورٹی پرنٹنگ اور برانڈ پروٹیکشن میں ایک قابل اعتماد ادارہ بننے پر SICPA پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔انہوں نے غیر معمولی کارکردگی اور معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر رضوان بٹ اور SICPA پاکستان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، لگن اور عزم کو سراہا جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے بھر میں کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بنایا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ SICPA نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ انہیں فخر ہے کہ کمپنی پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے اور وہ نئی بینک نوٹوں کی سیریز کے اجرا کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی برانڈ پروٹیکشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان برانڈ پروٹیکشن بینک نوٹوں کی اور پاکستان SICPA پاکستان پاکستان کے انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے انڈونیشی صدر کا طیارہ حصار میں لے لیا

فوٹو: پی ٹی وی 

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔

انڈونیشی صدر پرابوووسبیانتو کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں فضائی سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔

پرتپاک اور منفرد استقبال پر انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ، پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے۔

پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبۂ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے امریکا سے مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں، احسن اقبال
  • امریکی بینک کی پاکستان میں کان کنی کیلئے 1.25 ارب ڈالرز فنانسنگ کی منظوری
  • پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، وزیر ریلوے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
  • پاکستان ریلوے، یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ،30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • ’’سیکورٹی رِسک کلب آف پاکستان‘‘
  • ویرات کوہلی نے پُوما کو چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی
  • پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے انڈونیشی صدر کا طیارہ حصار میں لے لیا