اسلام آباد:

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بیان میں کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس میں مسافر اور فریٹ آمدنی دونوں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ تقریباً 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کی جدت اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے اور ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک ٹریک بہت جلد بہتر کیا جائے گا، جس کے لیے معاہدے مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں وزیراعظم کے وژن کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا اور تمام مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں گے، جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے

پڑھیں:

پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم

پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء پر وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور انکی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایم کی جانب سے حالیہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت میں گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کیلئے سب نے مل کر قربانی دی۔ سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دے کر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کامیاب کیس اسٹڈی کے طور پر دنیا بھر میں مثال بن گئی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب ان شاء اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استحکام کے بعد ترقی کی سمت میں گامزن معیشت کے حوالے سے ابھی مزید محنت درکار ہے۔ بطور خادم پاکستان، پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے مکمل نجات تک محنت جاری رکھوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے... ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے، یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ،30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم
  • پاک افواج کیخلاف مذموم مہم ناقابل برداشت ہے‘ حنیف عباسی
  • فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی
  • حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈال کر سیاسی انجینیئرنگ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا حنیف عباسی کے بیان پر ردعمل
  • بعض عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں: حنیف عباسی
  • ایکشن پلان بنا ہوا ہے مگر مسئلہ ملکی بقا کا ہے، وزیر ریلوے کی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس
  • اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قومی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، حنیف عباسی