پاک فضائیہ کے  جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کا صدر پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں  نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا اور انہیں فضائی سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی  حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔

پرتپاک اور منفرد استقبال پر انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبہِ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہےْ

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر پاک فضائیہ پاکستان کی

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی