پاکستان ریلوے، یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ،30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک ٹریک بہت جلد بہتر کیے جائیں گے، معاہدے مکمل ہو چکے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ رواں مالی سال میں وزیر اعظم کے ویژن کو مکمل طور پر امپلیمنٹ کرکے ریلوے کے تمام اہداف حاصل کرلیں گے جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام مقررہ اہداف مکمل کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے نے کہا کہ
پڑھیں:
قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اصلاحات جاری ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت میں اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ سیکنڈ ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع اصلاحات متعارف کرا رہا ہے تاکہ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو کم لاگت، پائیدار اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں۔