حکومت نے سیاحت کے لئے مشہور مقامات کو سیاحوں کے لئے مکمل بند کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا کی حکومت نے سیاحت کے لئے مشہور مقامات کو سیاحوں کے لئے مکمل بند کر دیا۔
کاغان پلدران سے بابوسر ٹاپ تک سڑک کو برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔ کاغان اور ناران کی وادیاں سیاحوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔
مانسہرہ کے ڈپتی کمشنر نے بتایا ہے کہ سردی کی شدت، ٹمپریچر بہت زیادہ گر جانے کی وجہ سے سیاحوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کاغان ویلی ناران کو سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر نے ایک ایدوائزری جاری کی ہے، اس میں مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ شمالی علاقوں کی طرف سفر کے لیے کے کے ایچ (قراقرم ہائی وے) استعمال کریں۔ مانسہرہ ےک راستوں کو بند سمجھیں۔
ضلعی انتظامیہ نے تھانہ ناران سے پولیس کے اہلکاروں کو سردی کی شدید لہر سے بچانے کے لئے نیچے واپس بلا لیا ہے۔
کاغان سے آگے تمام پولیس چیک پوسٹیں عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ ان تمام چیک پوسٹوں پر اور ملحقہ علاقہ مین اب کوئی پولیس محافظ موجود نہیں ہو گا۔
ڈپی کمشنر کے آفس نے آج شاہرہ کاغان کی بابو سرٹاپ تک مکمل بندش کا نوٹفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر سے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
آج سے کاغان کے علاقہ میں برف باری دیکھنے کے لئے آنے والے سیاح صرف کاغان تک سفر کر سکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے ذرائع نے بتایا کہ اب کاغان، ناران کی وادیوں کو موسمِ بہار آنے تک بند ہی تصور کیجئے۔ آنے والے مہینوں میں سردی زیادہ پرے گی اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لئے ان وادیوں کو اور دیگر بلند علاقوں کو باہر سے آنے والوں کے لئے بند رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔