مظفر آباد+ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ ) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی متحرک ہوگئی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، اور تعاون مانگا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے  شہباز شریف نے احسن اقبال کی  زیر صدارت کمیٹی بنا دی۔ مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا ہے آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ (ن) اس وقت 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ ایوان میں موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 4 ہے۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں 20 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔  آزاد کشمیر کی 52 رکنی قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک میں شامل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ نے پیپلز پارٹی سے سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔   دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی ۔ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ فارورڈ بلاک کے ارکان نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چودھری رشید، یاسر سلطان، چودھری ارشد، چودھری اخلاق، سردار محمد حسین، ملک ظفر، عبدالماجد خان، اکبر ابراہیم، عاصم بٹ اور فہیم ربانی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں 5 وزراء بھی شامل ہیں۔ فریال تالپور نے خیر مقدم کرتے کہا سیاسی و معاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے صدر زرداری اور بلاول پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آزاد کشمیر میں وزیراعظم لانے کیلئے  پیپلزپارٹی نے ارکان کی حمایت کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو مطلوبہ 27  ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی قیادت میں پیپلز پارٹی حکومت سازی کے اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ ممکنہ حکومت سازی کے فیصلے آج یا کل متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی رہنما فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے سلطان محمود گروپ کے  ارکان بھی ملے جس میں یاسر سلطان، سردار محمد حسین، چوہدری ارشد، چوہدری رشید، چوہدری اخلاق شریک تھے۔ علاوہ ازیں بیرسٹر سلطان محمود گروپ نے عدم اعتماد کے لیے پی پی کی حمایت کا اعلان  کیا ہے۔ پیپلز پارٹی آج پاور شو کے ذریعہ اپنی عددی برتری ثابت کرے گی اور اسلام آباد میں دیا جانے والا ڈنر سیاسی طاقت کے مظاہرے میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے 30 سے زائد ارکان ہمارے ساتھ، دو کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی کی آج صدر آصف زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پیر کی شام ملاقات کے بعد وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔ وزیراعظم اور صدر مملکت کے رابطے کے بعد کمیٹی ارکان کی ملاقات طے ہوئی۔ ن لیگی وفد وزیراعظم جموں و کشمیر کی تبدیلی  سے متعلق صدر زرداری سے مشاورت کرے گا۔ پیپلز پارٹی قیادت نے چودھری یاسین، لطیف اکبر اور فیصل راٹھور سے حتمی ناموں پر مشاورت کی۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تنظیم نے پارٹی قیادت کو اپوزیشن میں ہی رہنے کا پیغام پہنچا دیا۔ حکومتی ٹیم آزاد کشمیر کے مؤقف کو لیکر صدر زرداری سے ملے گی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے فیصل راٹھور اور چودھری یاسین بھی شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق فریال تالپور فارورڈ بلاک پیپلز پارٹی شہباز شریف حکومت سازی ارکان کی کی حمایت مسلم لیگ کے ساتھ کیا ہے

پڑھیں:

صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف  علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ 

شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا  ہے۔ 

مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ 

پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری ابتدائی مشاورت ہوگئی جبکہ حتمی فیصلہ فائنل میٹنگ میں ہوگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ابھی واضح نہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا، نیئر بخاری
  • پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 9 وزرا پی پی میں شامل، حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی
  • پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلیے سادہ اکثریت حاصل کرلی
  • فریال تالپور کا فارورڈ بلاک کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ
  • آزاد کشمیر: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل
  • آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا
  • آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا
  • آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا معاملہ، صدر زرداری نے وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا
  • صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ