کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے، خواجہ اظہار الحسن
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ تحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے، کیونکہ پھر کرپشن اور بے ضابطگیوں کے راستے بند ہو جاتے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کراچی ماسٹر پلان خواجہ اظہار ہو جاتے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
شازیہ مری کا پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ
فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاست کے بجائے ریاست پر حملہ اور غیرملکی میڈیا کا انتخاب کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے زیر انتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو غیرملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کر رہا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف بدنامی کی بجائے سیاست پر توجہ دے۔ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی مشکوک اکاؤنٹس سے غیر ملکی فنڈنگ پر زندہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا، شہید بھٹو کا عدالتی قتل اور شہید محترمہ کا قتل پیپلز پارٹی کے عزم کو توڑ نہیں سکا۔
پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے لیکن پھر بھی ’پاکستان کھپے‘ کا نعرا لگایا۔ ظلم کے باوجود پی پی نے کبھی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کبھی ذاتیات کی سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے ملک کے خلاف سازش نہیں کی، ہم جمہوریت پسند ہیں اور پُرامن اختلاف رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اُمید کرتے ہیں پی ٹی آئی اور دیگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے۔