Jang News:
2025-12-08@12:13:56 GMT

شازیہ مری کا پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

شازیہ مری کا پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاست کے بجائے ریاست پر حملہ اور غیرملکی میڈیا کا انتخاب کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے زیر انتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو غیرملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پاکستان کو کمزور کرنیوالے بیانیے کیخلاف تھی: بیرسٹر دانیال چوہدری

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کر رہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف بدنامی کی بجائے سیاست پر توجہ دے۔ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی مشکوک اکاؤنٹس سے غیر ملکی فنڈنگ ​​پر زندہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا، شہید بھٹو کا عدالتی قتل اور شہید محترمہ کا قتل پیپلز پارٹی کے عزم کو توڑ نہیں سکا۔

پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے لیکن پھر بھی ’پاکستان کھپے‘ کا نعرا لگایا۔ ظلم کے باوجود پی پی نے کبھی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کبھی ذاتیات کی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے ملک کے خلاف سازش نہیں کی، ہم جمہوریت پسند ہیں اور پُرامن اختلاف رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اُمید کرتے ہیں پی ٹی آئی اور دیگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی ا ئی شازیہ مری نے کہا کہ

پڑھیں:

شرجیل میمن کا ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں۔

سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط، اخبار مستند دستاویز، شرجیل میمن

کراچی سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے...

انہوں نے عوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ٹول ٹیکس کی شکایت پر جلد عوام کو ریلیف دیا جائے گا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر کی گئی شاہراہ مثالی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عوام کو سندھ کی قدیمی ثقافت ڈے کی مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • حادثات و گٹروں کے سانحات پر سیاست
  • اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • شرجیل میمن کا ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کردیا، منعم ظفر خان
  • پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا: منعم ظفر
  • سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں‘شرجیل میمن
  • ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی خدمت میں
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا مشورہ