کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی سوئی سدرن کے ڈی جی ملاقات، مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علمدار روڈ میں گیس نہیں ہوتی، مگر گیس کی مد میں بھاری بھرکم بلز بھیجے جاتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء فرید احمد اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے یو سی 25 وارڈ 3 میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار محمد یاسین نے سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ملک محمد راحیل سے ملاقات کی اور اہل علاقہ کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کے لئے تجاویز دیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علمدار روڈ کوئٹہ میں عوام الناس کو گیس کی مد میں بھاری بھرکم بلز بھیجے جاتے ہیں۔ سردیوں میں علاقے کے عوام کو سوئی سدرن گیس کمپنی مناسب مقدار میں گیس فراہم نہیں کرپاتی، اور گیس کے کم استعمال پر زیرو ریڈنگ کے نام پر ہزاروں روپے کے بل بھیجے جاتے ہیں، جنہیں ادا کرنا غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس نکتہ پر سوئی سدرن گیس کے ذمہ دار افسر نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ عوامی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
لودھراں:سات بچہ سکول جاتے کھلے مین ہول میں گر گیا
(مشتاق بھٹہ)لودھراں میں کھلا مین ہول معصوم طالب کی زندگی نگل گیا۔
لودھراں کےعلاقہ دھنوٹ میں میونسپل انتظامیہ کی غفلت سے سات سالہ محمد ریحان سکول جاتےہوے کھلے مین ہول میں گر گیا۔
ریسکیو ٹیمیں ایک گھنٹہ سے آپریشن میں مصروف ہیں تاحال ڈیڈباڈی نہیں مل سکی ۔