Nawaiwaqt:
2025-12-07@13:51:07 GMT

بلوچستان ٹھٹھر گیا! کوئٹہ صفر، قلات منفی دو پر منجمد

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

بلوچستان ٹھٹھر گیا! کوئٹہ صفر، قلات منفی دو پر منجمد

بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں درجہ منفی دو ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات منفی 2، زیارت منفی 2، ژوب 3، سبی 9، تربت 14، نوکنڈی 9 اور چمن میں 4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس پہنیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کریں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

فلوریڈا میں 14 فٹ لمبا مگرمچھ شہری علاقے میں آگیا، ٹریفک جام

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے سیراسوٹا کاؤنٹی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب 14 فٹ اور ساڑھے تین انچ لمبا مگرمچھ اچانک شہری علاقے کی سڑک پر آ گیا اور ٹریفک کو جام کر دیا۔ ڈرائیور اور مقامی شہری حیرت میں مبتلا رہ گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم کے پہنچنے کے بعد مگرمچھ کو کافی کوشش کے بعد قابو کر لیا گیا اور ٹرک کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر کے بعد میں جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کے مطابق موسم اور درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث مگرمچھ اکثر شہری علاقوں کی طرف آ جاتے ہیں، کیونکہ وہ جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے سورج کی گرمی پر انحصار کرتے ہیں۔
کمیشن نے بتایا کہ یہ پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگرمچھ تھا، جو جھیل واشنگٹن کے علاقے سے نکالا گیا۔ شہریوں نے اس غیر معمولی منظر کو دیکھ کر کافی دیر تک جمع رہ کر حیرت کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
  • کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کی پیشگوئی جاری کر دی
  • کراچی: محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی
  • فلوریڈا میں 14 فٹ لمبا مگرمچھ شہری علاقے میں آگیا، ٹریفک جام
  • کراچی میں موسم خشک، راتیں سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
  • آج اور کل کراچی کا موسم کتنا سرد رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟