کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک ہے، دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کراچی میں شمال مشرقی سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں اس وقت نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔