data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلح افواج پر کی جانے والی تنقید کو شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے فوجی اہلکاروں کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم واقعی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو اپنے بیٹوں کو پاکستان لا کر انہیں خوارج کے سامنے کھڑا کریں۔

ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے حالیہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان روزانہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں، دہشت گردوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے میں سیاسی سطح پر فوج کے خلاف منفی بیانیہ گھڑنا قومی سلامتی کے مفاد کے خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان اپنے بیٹوں کو بیرون ملک محفوظ رکھتے ہیں جبکہ ملک کے نوجوان دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں، اگر اتنی ہی ہمدردی ہے تو اپنے بیٹوں کو بھی آگے لائیں، انہیں فوج میں بھرتی کروائیں تاکہ وہ بھی خوارج کے سامنے کھڑے ہوکر دکھائیں ۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ  مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے حالانکہ فوج کا ہر سپاہی اپنے وطن کی حفاظت کے لیے میدان جنگ میں اترتا ہے،  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کون جانیں دے رہا ہے؟ کون خوارج کے خلاف مورچہ زن ہوتا ہے؟  ہم نے اپنی جانیں دینی بھی ہوتی ہیں اور لینی بھی ہوتی ہیں، اور ہم اس ذمہ داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔

ترجمان پاک فوج نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، حالیہ واقعات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ قومی اتحاد ہی وہ قوت ہے جو دہشت گردی کو شکست دے سکتی ہے، اس لیے سیاسی قیادت کو ذمہ دارانہ طرزِ گفتگو اپنانا چاہیے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف بیٹوں کو رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسزکی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک
کردیا جب کہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 اہم کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ “الخوارج” کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اسپین وام کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشت گرد کو ناکارہ بنایا جاسکے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، اور پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 الگ الگ کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت
  • سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • افغانستان، عالمی دہشت گردی کا مرکز
  • جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، سہیل آفریدی
  • پاکستان، چین کی مشترکہ مشق شروع: دفاعی شراکت کی مضبوط روایت کا تسلسل، آئی ایس پی آر
  • شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج ہلاک
  • نومبر میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ‘ 54 افراد جاں بحق