پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ، دو بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا، راکٹ حملے میں حاجی ظفر کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ افسوس ناک واقعہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا، حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا۔
راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہوگئی، مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ