شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سیکیورٹی فورسزکی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک
کردیا جب کہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 اہم کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ “الخوارج” کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اسپین وام کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشت گرد کو ناکارہ بنایا جاسکے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، اور پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 الگ الگ کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کارروائیوں کے دوران شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر انٹیلی جنس فورسز نے کے مطابق
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کےخاتمے کے لیے انتھک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔