شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز نے گذشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ میر علی میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، کیا گیا ۔ میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھی سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سپن وام فائرنگ کے تبادلے میں 1 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوا۔
سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا
میر علی اور سپن وام میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز میر علی سپن وام
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک