خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنزمیں بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا، شدید جھڑپ میں چھ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی اسپن وام میں کی ، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکم کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کی کارروائیاں پوری رفتار سےجاری رہیں گی ۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیس کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔صدرِ مملکت نے خوارج کو جہنم واصل کرنے پر جوانوں کی جرات کو سراہا۔
صدر زرداری نے کہا بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے قبضے سے اسلحہ و بارود کی برآمد سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔صدر زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ۔ وزیراعظم نے کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپرزور