خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی، جس میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ ”فتنہ الخوارج“ کے 22 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مجموعی طور پر 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ دہشت گرد منظم سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں تھے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، تاکہ کوئی اور بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد موجود ہو تو اسے بھی پکڑا یا ختم کیا جاسکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ”عزمِ استحکام“ کے ویژن کے تحت ملک بھر میں آپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے۔ یہ ویژن نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دینے والی فیڈرل ایپیکس کمیٹی نے طے کیا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو توڑنے اور پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمے دار افغان حکومت ہے، پاکستان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251129-01-23
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمے دار افغان حکومت ہے‘ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں 3 چین کے باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عاید ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے تاجکستان میں ڈرون حملے میں 3 چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔ترجمان نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ اس بیان کو مسترد کرتے ہیں راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی تردید کی ہے، قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ پر بریفنگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ، دہشت گردی اور دہشت گرد افغانستان میں آباد ہیں، دہشت گرد تنظیمیں پاکستان مخالف کاروائیوں میں مسلسل افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک 
  • پاکستان اور مصر دہشت گردی کیخلاف متحد‘ دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
  • کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
  • پاکستان اور مصر دہشت گردی کیخلاف متحد، دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
  • دہشت گردی اور افغانستان
  • افغانستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف اقدامات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیان
  • امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمے دار افغان حکومت ہے، پاکستان