کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت کے دل خراش واقعے کو 18 سالہ بدترین بدعنوان متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق برسوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات و اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  متعصبانہ طرز عمل نے کبھی ڈمپر کے نیچے کچلے جانا کبھی نالوں اور کھلے مین ہولز میں گر کر مرنا کراچی کے باشندوں کے نصیب میں لکھ دیا ہے۔

ترجمان متحدہ کے مطابق جماعت المنافقین سوائے ڈھنڈورا پیٹنے کے کبھی کچھ کر نہیں سکتی،  نو ٹاؤنز میں چیئرمینز ہونے کے باوجود حادثے کی ذمہ داری لینے سے گریزاں ہو کر بلیم گیم شروع کرنا جماعت اسلامی کی اعلیٰ درجے کی منافقت کو عیاں کر رہا ہے۔

متحدہ ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت فی الفور معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ورثاء کی دادرسی کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا