ویب ڈیسک  :مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلبا و طالبات کو سکول لے جانے والے رکشے سے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک 9 سالہ طالبہ جاں بحق جبکہ 13 طلبہ زخمی ہوگئے۔

 مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلباء و طالبات کو  سکول لے جانے والے رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔

 پولیس کے مطابق حادثے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد جاں بحق ہو گئی جبکہ اس موقع پر 13 طلباء و طالبات زخمی بھی ہوئے۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی طلبا و طالبات کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کینیڈا: اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے بھارتی شہری کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے ایک 51 سالہ بھارتی شہری جگجیت سنگھ کو دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے کینیڈا سے ڈی پورٹ کرنے اور کینیڈا میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جگجیت سنگھ 6 ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کینیڈا گیا تھا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق بھارتی شہری جگجیت سنگھ کینیڈا پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں باقاعدگی سے آنا شروع ہو گیا جہاں وہ بار بار نوجوان لڑکیوں کے قریب جاتا، اِن کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش اور اِن سے غیر مناسب گفتگو کرتا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 8 ستمبر سے 11 ستمبر کے دوران اس نے متعدد بار طالبات کے قریب جا کر اِنہیں ہراساں کیا اور پھر اسکول کی حدود سے باہر بھی طالبات کا پیچھا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کینیڈین لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ پہلے تو جگجیت سنگھ کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر راضی نہیں ہوئی لیکن اس امید پر مان گئی کہ شاید جگجیت سنگھ تصویر لینے کے بعد اس کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن تصویر لینے کے دوران جگجیت سنگھ لڑکی کے نہایت قریب آیا اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا جس سے اسکول کی طالبہ خوف زدہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جگجیت سنگھ کو 16 ستمبر کو گرفتار کیا گیا اور اس پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جنسی حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جگجیت سنگھ کو ضمانت پر رہائی کے بعد ایک اور شکایت سامنے آنے پر اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا، اس بار جگجیت سنگھ نے عدالت کے سامنے اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

کینیڈین عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ جگجیت سنگھ کا اسکول کی حدود میں جانے کا کوئی جواز نہیں تھا اور اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

جج نے بھارتی شہری جگجیت کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے اور آئندہ اِس کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی
  • کراچی میں مکان سے 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے
  • بہاولنگر: ٹریلر کی رکشے کو ٹکر، ایک طالبہ جاں بحق، 7 زخمی
  • کینیڈا: اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے بھارتی شہری کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
  • موٹروے ایم ون پر صوابی کے قریب کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
  • یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا انعقاد
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی