2025-09-18@01:48:16 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«ہیڈ کوچ مائیک ہیسن»:
پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ٹیم کو بھارت کا سامنا کرنے کیلیے تیار قرار دے دیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کی لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے میچ کیلیے تمام کھلاڑیوں کو اپنی توجہ دی جانے والی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھنا ہوگی۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کسی بھی فائنل یا عالمی ایونٹ کی طرح ضروری ہے کہ پلیئرز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بھارتی ٹیم کافی پراعتماد ہے، ہماری ٹیم بھی اس کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہو گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا امتحان ہوتا ہے اور ٹیم اس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دبئی میں پری میچ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ایک نیا تجربہ ہوگا، میں نے اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مقابلے دیکھے ہیں، بھارتی ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں بھی اس چیلنج کا مکمل ادراک ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار انہوں نے واضح کیا کہ تاحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، پچ دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ ان کا...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی مائیک ہیسن نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں جاری حالیہ سہ ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی مسلسل فتوحات کے بارے میں انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ جیت ان تمام لوگوں کے نام ہے جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیلاب کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہیں اور ہم پاکستان میں متاثر ہونے والوں کی سلامتی اور طاقت کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان...
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل دو فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دونوں فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے وقف ہیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور ہم ان کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز جبکہ متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔ — کیا آپ چاہتے ہیں میں اس میں **پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مختصر ذکر**...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے چیلنجنگ ہیں اور افغانستان کو کسی طور ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائی سیریز ٹیم کے لیے ایشیا کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کو صرف تین میچز کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو بھی بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے،...
ڈھاکا میں بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے دے دیے۔ سوشل پیغام پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے مشورہ دیا کہ پاکستان کی ٹی 20ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے ایونٹس کے لیے مستقل مزاجی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت دنیا میں 8 ویں نمبر پر ہے، جس میں بہتری کے لیے کرکٹ کا ایک انداز اپنانا ہوگا۔ Currently sitting 8th in the world we need to create depth and competition for places as well as play a style of cricket that can give us more consistency over time, especially at key event...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اپنے اندر مسابقت کا جذبہ اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک پوسٹ میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ہمیں ٹیم میں گہرائی اور پوزیشنز کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیز ہمیں ایسی کرکٹ کھیلنا ہوگی جو وقت کے ساتھ ہمیں زیادہ مستقل مزاجی فراہم کرے، خصوصاً ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں۔ یہ بھی پڑھیے بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت انہوں نے کہا کہ پہلے...
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، وہ انہیں بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بابر اعظم ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو وہ صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ کسی بلے باز کو یہ ہدایت نہیں دی گئی کہ وہ مخصوص اسٹرائیک ریٹ سے کھیلے، تاہم موجودہ دور کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز کھیلنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر اس فارمیٹ میں پیچھے ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بیٹنگ کا انداز ہے ہیڈ کوچ...
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابراعظم سے وکٹ کیپنگ کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے لیے وکٹ کیپنگ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کے وکٹ کیپنگ کرنے کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس آپشن میں شامل ہی نہیں۔ اگر وہ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو اوپر کے نمبرز پر صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ کھیلیں گے۔ بلے...
سٹی 42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں، بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں، بابر اعظم بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے، کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب اوپنر کے آپشنز ہیں، حسن علی ویسٹ انڈیز میں ہمارے ساتھ ہونگے، حسن علی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے ان کا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے، ان کی فلاسفی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھا جائے اور پھر ان سے استفادہ کیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں میزبان بازید خان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور اس ضمن میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل میٹنگز کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ’میں یہ کام 6 ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا...
پاکستان کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹی20 ٹیم میں صرف تجربہ اور شہرت کی بنیاد پر شمولیت نہیں ہوگی۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ ٹیم میں سلیکشن مخصوص کرداروں کی بنیاد پر ہوگی، اور ہر کھلاڑی کو طے شدہ حکمت عملی کے مطابق کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ٹیم کس طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد ہم ان کرداروں کو اُن کھلاڑیوں سے پُر کریں گے جو اُنہیں بخوبی نبھا سکیں۔ مائیک ہیسن نے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو قومی ٹی20 سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ جیو سپر کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ایشیا کپ 2025 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں حال ہی میں باہر کیے جانیوالے ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم ٹی20 سیریز میں نئے چہروں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہیسن طویل مدتی منصوبوں میں قومی ٹی20 اسکواڈ میں اس سینیئر جوڑی کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اور رضوان کو پہلے نیوزی لینڈ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے منگل کو پہلے یہ اعلان کیا کہ مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ اعلان بھی کردیا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے فارغ ہونے والے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری حال ہی میں وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی شمولیت کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا...