ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے منگل کو پہلے یہ اعلان کیا کہ مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ اعلان بھی کردیا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے فارغ ہونے والے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری حال ہی میں وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی شمولیت کے بعد عمل میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عاقب جاوید اور مائیک ہیسن اب مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کی ترقی، کارکردگی اور کھلاڑیوں کی تیاری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ دونوں تقرریاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس وژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد قومی ٹیم کو عالمی معیار پر لانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان ماہرین کی رہنمائی میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور پاکستان کرکٹ ایک نئی بلندی کو چھوئے گی۔
To strengthen our cricket infrastructure, Aqib Javed joins us as Director of High Performance, complementing Mike Hesson’s appointment as White-ball Head Coach.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 13, 2025
واضح رہے کہ مائیک ہیسن 26 مئی سے باقاعدہ اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال لیں گے۔ مائیک ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور انہیں محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیموں کی حکمت عملی سازی اور نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ مائیک ہیسن عاقب جاوید ہیڈ کوچ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔