2025-09-26@20:37:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2067

«افراد کی بازیابی سے»:

    مستونگ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ حب سے مستونگ آتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگئے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ ضلع آواران میں آبائی گاؤں مشکے میں اپنی والدہ کی تدفین اور  فاتحہ خوانی کے بعد آواران سے واپس حب چوکی آئے تھے اور جمعرات کی دوپہر حب چوکی سے اپنی ڈیوٹی کے لیے مستونگ روانہ ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق وہ سوراب تک پہنچ گئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ان کے موبائل نمبر بھی بند ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کا کہنا تھا کہ ڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آکلینڈ جانے والا مسافر طیارہ اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کی بنا پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ رپورٹ کے مطابق ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ مسافروں اور عملے کو بحفاظت خطرے سے بچالیا گیا ۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی یونائیٹڈ ائرلائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ محمد ایوب
    حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے میانوالی میں قائم آخری افغان مہاجر کیمپ کو بند کردیا، اس اقدام کے بعد صوبہ پنجاب میں کوئی مہاجر کیمپ فعال نہیں رہا۔ وفاقی حکومت نے میانوالی میں آخری افغان مہاجر کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، جب کہ پنجاب کا دعویٰ ہے کہ یکم اپریل 2025 سے اب تک تقریباً 42 ہزار 913 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے (آئی ایف آر پی) کے تحت ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے تھے اور ان افغان باشندوں کی نشاندہی شروع کی تھی جن کے پاس درست دستاویزات نہیں تھیں یا وہ ایک سال...
    سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وکلا کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وکلا کامعاشرے میں کلیدی کردارہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں وکلا کی تجاویزشامل کی گئیں،قانونی اصلاحات میں قانونی برادری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمرا بریفننگ طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دس سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت  کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،آج تک کوئی عدالت کو نہیں سمجھا سکا،کسی سٹیج پر یہ کرمنل کارروائی کی جانب معاملات جائیں گے،یہ تو پارلیمنٹ کا کام ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،اب آپ نے بتانا ہے کہ کس نے آکر بریفننگ دینی ہے،کون سا افسر پیش ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر )افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ وجدل کے بجائے سیاسی رہنما اورعلما کرام مل بیٹھ کر اس کاحل نکالیں۔ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا،ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ وگولہ بارود اور ہمارے پاس صرف اسلام و ایمان کی دولت ہے۔ اگر ان کی اتنی جرأت ہوتی تو نیٹو کے لائولشکرکے ساتھ اپنا سامان چھوڑ کر نہ بھاگتے۔امریکا ایک سازش کے تحت اپنا اسلحہ و گولہ بارود چھوڑ کر گیاتا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں مگر امیر المومنین کے...
    نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 16 روزہ ریڈ بال ٹریننگ کیمپ مکمل ہو گیا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں نے کیمپ میں حصہ لیا، جن میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمیل حسین شامل تھے۔ این سی اے کے کوچز اور دیگر عملہ بھی معاون رہا۔ محمد رضوان اور نسیم شاہ کیمپ...
    ملاقات میں افغان قونصل جنرل نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں، ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا، ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود ہے اور ہمارے پاس...
    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، جس کے تحت شہری 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو پہلی بار گھر کے حصول میں مدد دینے کے لیے ’’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘‘ کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ پروگرام متعارف کرادیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے اسکیم کی تفصیلات فراہم جاری کردی  ۔ اسکیم کے تحت شہری 20 سال تک کی مدت کے لیے معقول مارک اپ پر قرض حاصل کر سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکس، اسلامی بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برانچ نیٹ ورک اور دیگر ذرائع...
    لاہور: گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے...
    امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائے؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔ China ASEAN ایکسپو جاری، چین میں منعقد کی جانے والی اس نمائش کی...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد سے مصافحہ کیا۔ میچ کے اختتام پر ہونے والے اس مصافحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف اور دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس عمل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، لیکن ایک پاکستانی کوچ سے مصافحہ کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز:...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے...
    لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی، جو پُراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے پُراثر خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے عالمی بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر مؤثر عالمی ادارے نہ رہے تو دنیا انتشار اور تباہی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ “غزہ میں ظلم، یوکرین میں جرائم – اب خاموشی خطرناک ہے” انتونیو گوتریس نے دنیا کے دو سب سے سنگین تنازعات پر براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ہو رہا ہے، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں...
    فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ سال 2014 اور 2015  میں صرف افغانستان کے ساتھ اس سے کہیں زیادہ تجارتی حجم تھا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ اس کی وجہ افغانستان سے انخلا سے پہلے سیمنٹ سمیت تعمیراتی سامان کی ترسیل زیادہ تھی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق افغانستان جانے والی ٹرین 30 میل فی گھنٹہ سے زیادہ اسپیڈ پر نہیں چل سکتی، ایران اور روس کے ساتھ پابندیوں کی وجہ سے ڈالرز کی ترسیل آسانی سے نہیں ہو رہی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے...
    ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ’گلف نیوز کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جسے لاکھوں افراد شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-25امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے مقتول سی ای او 31 سالہ چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان ردیا۔ برطانوی جریدے ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر گلینڈیل میں اتوار کو عوامی یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایریکا کرک نے بھرے مجمع کے سامنے جذباتی خطاب میں کہا کہ ’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کو بچانا تھا، بالکل ویسے ہی نوجوان کو جس نے ان کی جان لی، میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں، میں اسے معاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ججز عاصم لأ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی یہ قوم کبھی معاف کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے کیونکہ یہ کیس جس شخص کے بیان کی بنیاد پر کھڑا کیا گیا تھا وہ گواہ ہی عدالت میں جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ اس کیس کو مزید کھینچنے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ پراسیکیوشن کی جانب سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ پیر کے روز ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت لمز ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران کے لیے ایک خصوصی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبران، ایف بی آر کے سینئر افسران، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے ذیلی موسمی ماڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبر کے آخر میں بھارت اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ معمول سے زیادہ بارش ہوگی، حالانکہ مون سون واپس جا چکا ہوگا، اور اس کا اعادہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں بھی ممکن ہے رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے عرصے میں صحرائی ٹڈیوں کی گرمی اور سردی کی افزائش کے علاقوں میں موسمی بارش کے بارے میں ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق نومبر اور دسمبر میں حالات معمول سے زیادہ خشک رہیں گے جبکہ جنوری میں معمول کی بارش متوقع...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور...
    سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثوں اور آمدن میں تضاد رکھنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سینکڑوں افراد کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بظاہر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں مگر انکم ٹیکس گوشواروں میں اس کا عکس موجود نہیں۔ مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے افراد کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے جو بنگلوں، لگژری گاڑیوں، قیمتی زیورات اور دیگر مہنگی اشیاء کی سوشل میڈیا پر نمائش کرتے...
    امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِیکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔  انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی زندگی کا مقصد نوجوانوں کی زندگیاں بچانا اور انہیں مثبت سمت میں لے جانا تھا۔ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں 63 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایرِیکا کرک نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ "میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں، کیونکہ چارلی ہمیشہ دوسروں کو معاف کر دیا...
    تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال...
    بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو “ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں”۔ جنرل...
    امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔ یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل) کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔ حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ تقریب میں چارلی کرک کی...
    خیرپور، میہڑ، ہنگورچہ، پڈعیدن (نیوز ڈیسک) دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال نچلی سطح تک پہنچ گئی سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی کے باعث بڑے نقصانات کے خطرات ختم ہوگئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی ریلا کچے کے شہر نوگوٹھ میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلے سے ایل ایس بند میں شگاف پڑگیا، 70دیہات متاثر ہوئے ، جبکہ ایس ایم سگیوں بچاؤبند کے مقام پر 5لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا گزر رہا ہے، تحصیل صوبھوڈیرو کے سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے، سیلابی زدہ علاقوں میں 4افراد سمیت 8افراد جاں بحقہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 2
    سٹی42: مرکزی اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی اب سندھ کے شہروں اور قصبوں میں بھی تباہی پھیلانے لگا ہے۔ خیرپور میں  کمسن بچی پانی میں بہہ گئی، جس کے بعد شہر میں 3دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ اوچ شریف میں مویشی بچاتے ہوئے شخص جاں بحق: ضلع بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے اوچ شریف میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ بچوں کے باپ اختر اپنے مویشیوں کو بچاتے ہوئے تیز پانی کی نذر ہوگیا۔ متوفی کی بیوی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا گھر کھو چکی ہے، اب شوہر بھی چلا گیا ہے اور بچوں کا مستقبل غیر محفوظ...
    بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔  موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔  https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر سندھ ہوٹل کے قریب سیاسی جماعت کے کارکن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر میں فائرنگ کے واقعے میں چالیس سالہ اسماعیل کو نشانہ بنایا گیا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، مقتول گھر کے قریب دکان کے باہر موجود تھا جب موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔  مقتول کے اہل...
      بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    اپنے خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید  کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید  اسسٹنٹ کمشنر  محمد  افضل  کو خراج  عقیدت پیش کیا، کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر  محمد  افضل  نے فرض  کی  ادائیگی  کے  دوران  شہادت  کا  بلند  رتبہ  پایا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل فرض شناس، محنتی اور  قابل  افسر تھے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمدافضل کے خاندان سے دلی  ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر  زیارت  محمد  افضل ہمارے دلوں میں ہمیشہ  زندہ رہیں گے۔  محسن  نقوی...
    افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان حکومت کا کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ ترجمان کے...
    چیئرمین پاكستان علماء كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاكستان علماء كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا، یہ اعزاز اللّٰہ تعالیٰ نے صرف پاکستان کو دیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ بہت واضح ہے، اگر پاکستان پر حملہ ہو گا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کرے گی، جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہور ہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتے ہوئے دیکھ نہیں...
    اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے زردآلو کے مقام سے برآمد کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کی لاشیں ہرنائی سے برآمد ہوئی ہیں۔ جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل زیارت سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے زردآلو کے مقام سے برآمد کر لی گئی ہے۔ افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال کو 10 اگست کو مسلح افراد نے زیارت سے اغواء کیا تھا۔ مذکورہ افراد کے ڈرائیور اور محافظوں کو یرغمال بنانے کے بعد رہا کیا گیا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو...
    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔  سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
    سٹی42: پنجاب میں 86.12 ارب روپے کے بھاری نقصان کے بعد سیلابی پانی اب سندھ میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے درجنوں دیہات زیرِ آب کر دیے اور کھڑی فصلیں تباہ کر ڈالیں۔ دادو کے کچہ علاقے کے مزید 50 دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جب کہ دادو اور میہڑ کے درمیان سڑک کا زمینی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔اسی طرح سجاول اور ٹھٹھہ کے کچہ علاقوں کے دیہات بھی زیرِ آب آ گئے ہیں، جہاں مقامی افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان...
    امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔پاکستان اسلامک میڈیکل...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، زلزلہ متاثرین کے لیے دعا...
    مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں بھیک مانگنے والی 10 سال کی بچی سے 3 افراد نے مبینہ زیادتی کی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی جہاں ملزمان نے مبینہ زیادتی کی، متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا ہے۔ یہ بیان بھارتی صحافتی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کر چکا ہے کیونکہ عام طور پر بھارت کی مرکزی دھارے کی میڈیا شخصیات حکومتی پالیسیوں کی حمایت میں بیانات دیتی ہیں۔ پالکی شرما نے کھلے الفاظ میں کہا کہ بھارت کے پاس ٹیلنٹ بھی ہے اور پیسہ بھی، مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ویژن کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو یہ حقیقت...
    بھارتی ریاست کیرالا میں ایک خطرناک نایاب بیماری ’برین ایٹنگ ایمیبا‘ (Brain-eating Amoeba) یعنی پرائمری ایمیوبک مینینگو اینسیفلائٹس (PAM) نے اب تک 19 افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ بیماری ناگلیریا فاولیری نامی خوردبینی جراثیم سے پھیلتی ہے جو عموماً نیم گرم میٹھے پانی اور مٹی میں پایا جاتا ہے۔ یہ ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر دماغی خلیات پر حملہ کرتا ہے جس سے دماغ میں شدید سوجن اور سوزش پیدا ہوتی ہے اور اکثر چند دنوں میں موت واقع ہو جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا ٹوائلٹ سیٹ سے جنسی و دیگر بیماریاں لگ سکتی ہیں؟ حکام کے مطابق مریضوں کی عمریں 3 ماہ کے بچے سے لے کر 91...
    چمن بارڈر کے راستے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا، جو ایک مہلک بم دھماکے کے بعد ایک دن کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ عمل جمعرات کو اس وقت روک دیا گیا تھا، جب بارڈر ٹاؤن میں ایک پرہجوم ٹیکسی اسٹینڈ پر واقع عارضی دکانوں کے قریب زوردار دھماکا ہوا تھا، جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں افغان خاندان پاک-افغان سرحد پر اپنے وطن واپس جانے کے لیے موجود تھے، حکام نے فوراً ہی واپسی کا عمل معطل کر دیا تھا، اور خاندانوں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر علاقے سے نکال لیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری (نامہ نگار)ایکسائز انسپکٹر ممتاز ناریجو کا کارنامہ۔کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ ہونے والی منشیات کی بڑی تعداد مبینہ غائب کردی۔تین افراد میں سے دو کو رشوت کے عیوض آزاد کردیا۔ایک کو چالان کردیا۔مقدمہ میں 62کلو چرس ظاہر کی گئی جبکہ برآمد 100کلو ہوئی تھی۔بدعنوان اہلکاروں نے ملزمان آزاد کرکے اور چرس چھپاکر لاکھوں روپے اینٹ لیئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی مزدا ٹرک میں ٹماٹر لیکر جانے والے ٹرک سے چرس کی بڑی مقدار برآمد ہونے پر محکمہ ایکسائز جامشورو ہائی چیک پوسٹ انچارج انسپکٹر ممتاز ناریجو نے تین افراد میں سے ایک ملزم شمائل خان کو گرفتار دکھا کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دو افراد کو مبینہ بھاری نزارنے کے عیوض آزاد...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے۔  اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں رد و بدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد موٴثر ہوگیا ہے۔ شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سروا اسلامک سیونگ اکاونٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔...
    کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔  افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شی جن پنگ سے بات ہو رہی ہے، امید ہے کچھ فائنل ہوجائےگا،  چین سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان پر حملے سے متعلق کمسن بچے کاسوال،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف لاجواب ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے جاری خبر کے مطابق قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نئی شرحوں پر فوری طور پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز پر منافع کی شرح 10.6 فیصد سے بڑھا کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے، جب کہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو بہتر ریٹرن فراہم کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے۔دوسری جانب ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان اور اسرائیل کیخلاف ایران کی شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اندرونی اخراجات کم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کیخلاف مملکت خداداد پاکستان کو زبردست فتح عطا فرمائی اور اسی طرح ایران کی اسرائیل کیخلاف شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کا...
    محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی فیملی ممبر لاپتہ یا کسی غیر سرکاری یا عسکریت پسند گروہ میں شامل ہو جائے تو وہ ایک ہفتے کے اندر اندر قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی یا آرمی یونٹ کو اسکی اطلاع دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے گھر والے لاپتہ ہیں یا غیر ریاستی مسلح گروہ میں شامل ہیں تو اسے سات دن کے اندر اطلاع دی جائے۔ ورنہ اہلخانہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں والدین اور گھر کے سرپرستوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر ان کا کوئی فیملی ممبر لاپتہ ہو جائے یا کسی...
     قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا  ہے۔نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد مؤثر ہوگیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔
    طالبان کی قید میں آٹھ ماہ گزارنے کے بعد ایک سینیئر برطانوی جوڑے اربی اور پیٹر رینولڈز کو بالآخر رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں فروری میں افغان طالبان کے انٹیریئر منسٹری نے حراست میں لیا تھا۔ جوڑے کی رہائی قطر کی کامیاب ثالثی کے بعد عمل میں آئی، رہائی کے بعد جوڑے کو دوحہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ طالبان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں مجموعی طور پر 4  افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں 2 برطانوی شہری، ایک چینی نژاد امریکی شہری اور ان کا مقامی مترجم شامل تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے “PA” کے مطابق، یہ جوڑا اپنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ چھببیسویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار کھل کر یہ تسلیم کر لیا کہ لندن کے میئر صادق خان کو برطانوی شاہی پروگرام ونڈزر کاسل میں دی گئی شاندار ریاستی ضیافت میں شرکت سے روکا جانا ان کی مرضی سے تھا۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں نے خود ہدایت دی تھی کہ خان کو تقریب میں نہ بلایا جائے، کیونکہ میرے نزدیک وہ لندن کے سب سے ناکام میئر ہیں۔ صادق خان دنیا کے بدترین میئروں میں شمار کیے جا سکتے ہیں اور انہوں نے لندن کو جرائم اور امیگریشن کے مسائل میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی لندن کے...
    رحیم یار خان: رحیم یار خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ یہ کارروائی چند روز قبل سی پیک روٹ پر پیش آنے والے سنگین واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق انڈھڑ گینگ کے مسلح افراد نے سی پیک پر سفر کرنے والی ایک مسافر گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس میں 11 افراد کو اغوا جبکہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں تین روز قبل 2 مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔...
    ابو ظبی: افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے بلند و بالا چھکے لگائے اور اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ ابو ظبی میں ایشیا کپ کا 11 واں میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد نبی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسکور بورڈ پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سجا لیا۔ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا حاصل کرلیا۔ محمد نبی جارحانہ...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر...
    ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کو سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ جیتا لازمی ہے۔
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان کے ساحلی علاقے ٹوبروک میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سوڈانی مہاجرین کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 61 افراد جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی لیبیا کے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب الٹی، یہ مہاجرین ربڑ کی کشتی کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک کشتی میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں کل 75 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔رپورٹ کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو موصول بیان کے مطابق گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔ پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانےکا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدرکم کرنےکا انکشاف کیا۔ صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے کہاکہ انڈیا کرکٹ کے میدان میں تو ہمیں شکست دے رہا ہے لیکن ڈپلومیٹک فرنٹ پر پریشر میں نظر آ رہا ہے۔ اس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں حال میں امریکا اور برطانیہ میں ہاؤس آف کامن سے ہو کر آیا ہوں ہمارے دونوں سفیروں کی کارکردگی بہت عمدہ ہے،میں اس کا کریڈٹ وزارت خارجہ کو دوں گا، جو ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے۔...
    فرانسیسی ٹریڈ یونینز نے جمعرات کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی ہے تاکہ ان ’سخت‘ بجٹ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے جو موسم گرما میں متعارف کرائے گئے تھے۔ نئے وزیرِاعظم سباسشیئن لکورنو نے اب تک ان اقدامات کو مسترد کرنے سے انکار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم سباسشیئن لکورنو سے ملاقات کے بعد سخت گیر سی جی ٹی یونین نے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، حالانکہ حکومت نے 2 سرکاری چھٹیاں ختم کرنے کا متنازع منصوبہ واپس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونین رہنما صوفی بینے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسی چیز کی ضمانت نہیں دی، سابق وزیراعظم فرانسوا بایرو کے دور کی کوئی بھی تباہ کن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو الہ یار کی رہائشی بے بی نے اپنے شوہر سنیل میگھواڑ سوڈو دیر کے وحشیانہ تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اس نے الزام لگایا کہ دیر راجو نے اسے گلی میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے دانت توڑ دیے۔ اس نے کہا کہ دیر راجو ایک ایسا شخص ہے جو گھر اور محلے کے لوگوں کے ساتھ عادت بن چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ تشدد کے واقعے کے خلاف اے سیکشن پولیس اسٹیشن گئی، لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے حکام سے ملزم راجو کو گرفتار کرکے انصاف...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں دس کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار ہیں، جو ملک کو صحت عامہ کے ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔ بین الاقوامی اور ملکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوانوں میں اموات اور معذوری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے تین بالغ افراد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں۔ موٹاپا ذیابیطس، دل کے امراض، فالج، کینسر، بانجھ پن اور نیند کے مسائل جیسے خطرناک نتائج کا سبب بن رہا ہے۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر وسیم حنیف نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملائشیا سے واپسی پر سینئر صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ابتر حالت پر افسوس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبے میں 17سالہ حکمرانی کے باعث کراچی کے رہنے والے بدترین حالات اور شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی نا اہل بھی ہے اور کرپٹ بھی، گزشتہ 15سالو ں میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا صرف یہی ایک راستہ ہے،مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے۔سپریم کورٹ کے حکم اور آرٹیکل 140-Aکے مطابق اختیارات و وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، کراچی میں ووٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان ہدایات کے تحت اب عراق میں داخلے اور زیارت کے لیے عمر کی شرط بھی شامل کر دی گئی ہے تاکہ زائرین کے نظم و ضبط اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔عراقی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پچاس سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ اکیلے نوجوان زائرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے اور زیارات کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مسائل سے بچا جا سکے۔واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی پچاس سال...
    سدرہ امین کی سنچری پاکستان ٹیم کے کام نہ آسکی، پہلے ویمنز ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار  وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔ سدرہ امین اور منیبہ علی نے دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 143 رنز کا تھا جو سدرہ امین اور بسمہ...
    حکومت نے آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ میں مبینہ 375 ٹریلین روپے (تین لاکھ 75 ہزار ارب روپے) کی بے ضابطگیوں کے انکشاف کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے جس کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا اور پورے نظام کو مشکوک بنانا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ معاملہ محض ’’ٹائپنگ کی غلطی‘‘ نہیں بلکہ ایک ’’جان بوجھ کر کیا گیا اقدام‘‘ ہے جس کے پیچھے اصل نیت حکومت کو ہدف بنانا تھا۔ اگرچہ آڈیٹر جنرل آفس نے کئی ہفتوں تک رپورٹ کا دفاع کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے تسلیم کیا کہ اس میں ’‘ٹائپنگ کی غلطیاں‘‘ (ٹائپوز) موجود تھیں، لیکن سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مبالغہ آرائی حادثاتی نہیں تھی۔ سرکاری حلقوں کا الزام...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت محض ایک سیاسی نظام نہیں بلکہ ایک ایسا اصولی طریقہ ہے جس میں عوامی رائے اور اعتماد کو اولیت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کے قیام کی بنیاد بھی جمہوری جدوجہد پر رکھی گئی تھی اور آج ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا راستہ بھی صرف جمہوری اقدار کو اپنانے اور ان کے استحکام سے ہو کر گزرتا ہے۔ جمہوریت میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں اور اپنی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں۔ یہی نظام عوامی شمولیت، قانون کی بالادستی، باہمی احترام اور قومی وحدت...
    لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک جبکہ 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس مہلک راستے پر پیش آیا ہے جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے سانحات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے افراد اور کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے،  ان پابندیوں کا مقصد ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور اس کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اس کے ان اقدامات کا نتیجہ ہیں جو عالمی قوانین اور امریکی مفادات کے منافی سمجھے جاتے ہیں،  نئی فہرست میں متعدد افراد اور کمپنیاں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس، تجارت اور توانائی کے...
    امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی مختلف سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔واضح رہے امریکا نے چند روز قبل بھی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کر کے عالمی منڈی میں فروخت کرتا تھا۔امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا تھا کہ ایرانی تیل پر مبنی آمدنی کے ذرائع ختم...
    افغان طالبان نے ‘بے حیائی روکنے’ کے لیے افغان صوبے میں وائی فائی پر پابندی لگا دی۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے افغان صوبے بلخ میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ کاٹ دیا ہے جس سے صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی معطل ہو گئی ہے۔ صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر وائی فائی انٹرنیٹ بند کیا گیا اور اس بندش کا مقصد غیراخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے بلخ میں پاسپورٹ آفس اور کسٹمز کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ افغان ٹیلی کام کی تمام سروسز بند ہو گئی ہیں جس سے شہری سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 وزرا قندھار...
    ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔