انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو 2 میچز کے لیے معطل کردیا۔

آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے حارث رؤف کو 2 میچز کی معطلی، میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 4 ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنائی ہے۔

آئی سی سی نے ایشیا کپ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں۔ فاسٹ بالر حارث رؤف کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ،2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیے گئے ہیں ۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ، 2ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے

— Muhammad Hussain (@journalist1991) November 4, 2025

اس فیصلے کے بعد حارث رؤف جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسی دوران اوپنر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے ہیں۔

سوریا کمار یادیو کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.

21 کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ تاہم بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر نازیبا اشارے کرنے کا الزام ثابت نہ ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی نوعیت کے بیانات دیے تھے، لیکن آئی سی سی نے ان کے خلاف سخت اقدامات نہیں کیے اور انہیں معطل نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ حارث رؤف معطل کوڈ آف کنڈکٹ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ کوڈ آف کنڈکٹ وی نیوز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سوریا کمار ایشیا کپ ڈی میرٹ

پڑھیں:

کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان

ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی گاڑیوں کے ای چالان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس میں ہیوی گاڑیوں کی سب سے زیادہ سنگین خلاف ورزی تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کی سامنے آئی ہے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 روز میں واٹر ٹینکرز تیز رفتاری پر کیے جانے والے چالان میں پہلے نمبر پر رہا جس کے 227 چالان کیے گئے۔

اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو جان لیوا حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرک کے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں نصب کیے جانے والے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو شہر میں فیس لیس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 30 ہزار کے قریب ای چالان کر کے شہریوں کو ان کے گھروں پر ارسال کیے جا چکے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کے سامنے آئے اور اس میں واٹر ٹینکر سرفہرست رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہیوی گاڑیوں کے مجموعی طور پر 516 ای چالان کیے گئے جس میں 352 ای چالان تیز رفتاری پر جاری کیے گئے۔

تیز رفتاری پر کیے جانے والے ای چالان میں واٹر ٹینکر کو 227 ، ٹرک کو 83 ، ڈمپر کو 25 ، آئل ٹینکر کو 16 جبکہ ایک ای چالان بس کو جاری کیا گیا۔

 اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان ٹرک کے کیے گئے جبکہ بس کے 23 ، کرین کے 9 ، آئل ٹینکر کے 4 ای چالان کیے گئے۔

 ٹریفک پولیس نے بس چلاتے ہوئے قوانین کی خلاف وزی پر مسافروں کو چھت پر بیٹھانے پر ایک چالان ، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ایک چالان، آئل ٹینکر کے موبائل استعمال پر 2 چالان ، ٹرک کے موبائل فون استعمال پر ایک جبکہ سامان غلط وزن اور غیر محفوظ طریقے سے سامان لوڈ کرنے کے ایک ، ایک چالان کیے۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ
  • حارث رؤف کی سزا میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بعد میں شامل کیے گئے
  • ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد
  • ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد
  • مخالف فریق کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے:صدر
  • کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
  • کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی شرح پر قانونی جنگ شروع