مخالف فریق کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے:صدر
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دوحہ میں منعقدہ ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ غربت کے تمام مظاہر کو ختم کرنا، مکمل اور بامقصد روزگار کو فروغ دینااور سب کے لیے باعزت کام کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے حوالے سے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی ادارے جامع اور جوابدہ ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکز میں رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے جب کہ ہمارا جامع اور پائیدار ترقی کا وژن دوحہ اعلامیے کی روح کے عین مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نمایاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب تک 90 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد، صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کر چکا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری کہ پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
کانفرنس میں صدر زرداری پاکستان کے سماجی ترقی اور جامع معاشی نمو کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
وہ غربت کے خاتمے، صحت، تعلیم اور پائیدار ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں اجاگر کریں گے۔
صدر زرداری دورے کےدوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔