کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کے دن 3485 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ 2433 ای چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 78 ای چالان ہوئے جب کہ غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر45 ای چالان اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان

ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی گاڑیوں کے ای چالان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس میں ہیوی گاڑیوں کی سب سے زیادہ سنگین خلاف ورزی تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کی سامنے آئی ہے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 روز میں واٹر ٹینکرز تیز رفتاری پر کیے جانے والے چالان میں پہلے نمبر پر رہا جس کے 227 چالان کیے گئے۔

اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو جان لیوا حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرک کے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں نصب کیے جانے والے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو شہر میں فیس لیس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 30 ہزار کے قریب ای چالان کر کے شہریوں کو ان کے گھروں پر ارسال کیے جا چکے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کے سامنے آئے اور اس میں واٹر ٹینکر سرفہرست رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہیوی گاڑیوں کے مجموعی طور پر 516 ای چالان کیے گئے جس میں 352 ای چالان تیز رفتاری پر جاری کیے گئے۔

تیز رفتاری پر کیے جانے والے ای چالان میں واٹر ٹینکر کو 227 ، ٹرک کو 83 ، ڈمپر کو 25 ، آئل ٹینکر کو 16 جبکہ ایک ای چالان بس کو جاری کیا گیا۔

 اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان ٹرک کے کیے گئے جبکہ بس کے 23 ، کرین کے 9 ، آئل ٹینکر کے 4 ای چالان کیے گئے۔

 ٹریفک پولیس نے بس چلاتے ہوئے قوانین کی خلاف وزی پر مسافروں کو چھت پر بیٹھانے پر ایک چالان ، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ایک چالان، آئل ٹینکر کے موبائل استعمال پر 2 چالان ، ٹرک کے موبائل فون استعمال پر ایک جبکہ سامان غلط وزن اور غیر محفوظ طریقے سے سامان لوڈ کرنے کے ایک ، ایک چالان کیے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • 6دنوں میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26ہزار ای چالان
  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
  • کراچی ، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی,6 دن 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری