ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-01-5
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میںنئے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کے یکساں نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ہر خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کے ذریعے فوری کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگاہی اور تنبیہ کے باوجود اگر شہری جرمانہ ادا نہیں کرتے توجرمانے کی رقم بتدریج بڑھتی جائے گی۔غلام نبی میمن نے بتایا کہ 50 اقسام کی خلاف ورزیوں پر جرمانے5 ہزار روپے تک مقرر کیے گئے ہیں تاہم 14 روز کے اندر ادائیگی کی صورت میں50 فیصد رعایت دی جائے گی، یعنی رعایتی مدت میں ادائیگی کرنے پر جرمانہ 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک ہوگا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 59 اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جب کہ9 سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان میں ون وے کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور خطرناک اوورٹیکنگ شامل ہیں، جن پر 5 ہزار روپے سے زاید جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات میں بعض غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ بھاری گاڑیوں کے جرمانوں کو موٹر سائیکل یا کار کے ساتھ منسوب کرنادرست نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کے11 مقامات پر ٹریفک شکایات کے ازالے کے مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہری اپنے چالان یا شکایات کا ازالہ کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گی
پڑھیں:
کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی گاڑیوں کے ای چالان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس میں ہیوی گاڑیوں کی سب سے زیادہ سنگین خلاف ورزی تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کی سامنے آئی ہے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 روز میں واٹر ٹینکرز تیز رفتاری پر کیے جانے والے چالان میں پہلے نمبر پر رہا جس کے 227 چالان کیے گئے۔
اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو جان لیوا حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرک کے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں نصب کیے جانے والے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو شہر میں فیس لیس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 30 ہزار کے قریب ای چالان کر کے شہریوں کو ان کے گھروں پر ارسال کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کے سامنے آئے اور اس میں واٹر ٹینکر سرفہرست رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہیوی گاڑیوں کے مجموعی طور پر 516 ای چالان کیے گئے جس میں 352 ای چالان تیز رفتاری پر جاری کیے گئے۔
تیز رفتاری پر کیے جانے والے ای چالان میں واٹر ٹینکر کو 227 ، ٹرک کو 83 ، ڈمپر کو 25 ، آئل ٹینکر کو 16 جبکہ ایک ای چالان بس کو جاری کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان ٹرک کے کیے گئے جبکہ بس کے 23 ، کرین کے 9 ، آئل ٹینکر کے 4 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس نے بس چلاتے ہوئے قوانین کی خلاف وزی پر مسافروں کو چھت پر بیٹھانے پر ایک چالان ، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ایک چالان، آئل ٹینکر کے موبائل استعمال پر 2 چالان ، ٹرک کے موبائل فون استعمال پر ایک جبکہ سامان غلط وزن اور غیر محفوظ طریقے سے سامان لوڈ کرنے کے ایک ، ایک چالان کیے۔