استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور، افغانستان کی طرف سے فائرنگ: ذمہ دارانہ جواب دیا، سیز فائر برقرار: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم پاک افغان چمن بارڈر کے واقعہ پرافغانستان کی جانب سے گردش کرنے والی اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیاجنگ بندی بدستور برقرار ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں ہوا۔ترکیہ اور قطر کے میز بانوں کی وفود سے ملاقاتیں،مصالحت کاروں کی الگ ملاقات کے بعد دونوں وفود آمنے سامنے بیٹھے ۔ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذکے طریقہ کار کو حتمی شکل دینگے اور نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق ہو ا ہے۔جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کو یقینی بنائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سر زمین سے دہشتگردی نہ ہو۔مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو قومی سلامتی یقینی بنائی جائیگی۔امید ہے خطے میں قیام امن کیلئے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اطلاعات و نشریات نے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔