عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز پر عائد ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے سیمی کنڈکٹر کمپنی نیکسپیریا کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 30 ستمبر کو نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے نیکسپیریا کمپنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بعد ڈچ کارپوریٹ کورٹ نے چینی کمپنی کو اپنی ایکویٹی اور جائز حقوق سے محروم کرنے کا غلط فیصلہ سنایا۔ 26 اکتوبر کو نیکسپیریا (نیدرلینڈز) نے نیکسپیریا (چائنا) کو ویفرز کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا،

جس سے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری پیدا ہوئی ہے، جس کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز کو قبول کرنی چاہیے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یکم نومبر کو، چین نے اعلان کیا کہ معیار پر پورا اُترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دیا جائےگا اور نیکسپریا (چائنا) سے سپلائی کی بحالی میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ تاہم، نیدرلینڈز نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا، جس سے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پر منفی اثرات لامحالہ بڑھ جائیں گے۔ چین نیدرلینڈز سے مطالبہ کرتا کہ وہ صنعتی اداروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور نیکسپیریا کے مسئلے کا تعمیری حل تلاش کرے۔ چین چینی صنعتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی سوڈان میں جنگی جرائم کا خدشہ، عالمی فوجداری عدالت کا سخت انتباہ استنبول میں اسلامی ممالک کا اجلاس: غزہ سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ چینی اور روسی وزرائے اعظم کے 30 ویں باقاعدہ اجلاس کا انعقاد چین میں 2025 آسیان پارٹنرز میڈیا کوآپریشن ویک کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین میں

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالرز ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں۔معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • جبری مشقت کے خلاف ناکافی اقدامات: امریکا کی انڈیا سمیت 60 ملکوں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام
  • معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟