2025-09-26@20:41:25 GMT
تلاش کی گنتی: 43045

«نوجوان آبادی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہونے سے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔ وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ 7 روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں، وزارت مذہبی امور کی حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردی۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیز ترین کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے وائی فائی 7 کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے۔ پی ٹی اے نے وائی فائی سیون اور آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ (5925–6425 MHz) میں استعمال کی منظوری دے دی ہے، جووائی فائی 6 ای کے پہلے سے منظور شدہ معیار کے عین مطابق ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان ایشیا پیسیفک کے ان اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں اور یہ پیش رفت ملک کے ڈیجیٹل ارتقا، جدت اور عالمی سطح پر...
    —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا یمن میں حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہخبر رساں اداروں کے مطابق حوثیوں نے بچ جانے والے کئی ارکان کو اغوا کرلیا جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بحری جہاز یمنی حکومت کے زیرِ انتظام...
    فائل فوٹو۔ سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے جینیوا سے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پہلے علاج مکمل کرانے کے بعد جینیوا سے لندن آنے کا پروگرام تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ جینیوا کے اسپتال میں رہے، نواز شریف اب پروسیجر کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے ہفتہ کو لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ سے غیررسمی ملاقات کی۔ملاقات میں چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کی تقریر کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بہت اچھی تقریر کی‘۔ وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی، وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک : سائنس فکشن فلموں میں دکھائے جانے والے ہیومینائیڈ روبوٹس اب تیزی سے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2035 تک لاکھوں ہیومینائیڈز گھروں اور دفاتر کا حصہ بن جائیں گے جبکہ 2050 تک ان کی تعداد تقریباً ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے، یعنی دنیا میں ہر دس افراد کے مقابلے میں ایک روبوٹ، عالمی سطح پر اس صنعت کی مالیت 5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ روبوٹس بڑھتی ہوئی مزدوروں کی کمی پوری کریں گے، بوڑھی ہوتی آبادی کی دیکھ بھال کریں گے اور گھریلو کاموں میں مدد فراہم کریں گے،روبوٹس خطرناک اور دہرائے جانے والے کاموں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف مانگ رہے ہیں وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے...
    عراقی وزیر خارجہ نے مزاحمتی فورسز کیخلاف غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی عراقی شہری پر حملہ، عراق کی ملکی خودمختاری کیخلاف جارحیت ہے! اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی فورسز کے خلاف حملوں سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ ہم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی شہری پر حملہ، عراق کی ملکی خودمختاری پر حملہ ہے! عراقی وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عراق، غاصب صیہونی رژیم کے کسی بھی حملے کی شدید مخالفت کرتا ہے اور ملکی مزاحمتی فورسز پر کسی بھی...
    اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا كہ ہم "نتین یاهو" کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی پر حملہ عراق کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے آج اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران خطے کے مزاحمتی گروپوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح الزامات لگائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، عراقی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کر دے گا۔ تاہم نتین یاہو کے ان دعووں کو عراق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں نے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہماری خارجہ پالیسی بانی پاکستان کے وژن پر مبنی ہے جس کی بنیاد...
    امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر پر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہونے سے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ، سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں، وزارت مذہبی امور کی حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردیذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ???????? He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat. pic.twitter.com/xELyd078Kz — BCCI (@BCCI) September 26, 2025 ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ، لداخ میں بھارتی فورسز کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کو شہید کرنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ شفقت علی کا کہنا تھا کہ یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی...
    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انہیں ”غزہ کا قصائی“ قرار دیتے ہوئے ان کی آمد کو مسترد کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بلند آواز میں نعرے لگائے، جن میں شامل تھا ”نیتن یاہو خوش آمدید نہیں“، ”نیتن یاہو دہشتگرد ہے“، ”غزہ پر حملے بند کرو“، ”فلسطین آزاد ہو“۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ کئی بینرز اور پلے کارڈز پر نیتن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔  انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے...
    پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔  جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر...
    کراچی: بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح بلوچ کالونی تھانے کے علاقے منظور کالونی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کندھے کے قریب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 38 سالہ ظہیر عباس ولد محمد نصیب کے نام سے کی گئی، زخمی پولیس اہلکار درخشاں تھانے میں تعینات ہے۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق زخمی پولیس اہلکار منظور کالونی کا رہائشی ہے اور زخمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا،  اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا،  جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ...
    اسرائیل 48 گھنٹے میں صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر سکتا ہے، گریٹا تھنبرگ کا ویڈیو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل اگلے 48 گھنٹوں کے اندر صمود فلوٹیلا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہا ہے پر بڑا فوجی حملہ کر سکتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: حملے ہمارا مشن نہیں روک سکتے۔ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فلوٹیلا، جس میں مختلف ممالک کے امدادی جہاز شامل ہیں، غزہ پٹی کے لیے خوراک، طبی سامان اور دیگر ہنگامی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بحری قافلے کو ذاتی اور بین...
    رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے 5 اور ٹھٹھہ کے 1 شہری کا انتقال ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جون میں کانگو وائرس کے باعث 2 موات ملیر سے، جبکہ 1 ٹھٹہ سے رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے میں کانگو وائرس کے 1، 1 مریض کا انتقال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔ اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال...
      اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ Post Views: 1
    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران متنازع اشارے اور بیانات کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، جبکہ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا فیصلہ: تینوں کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب آئی سی سی کے مطابق، حارث رؤف اور سوریا کمار یادیو کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا گیا۔ حارث رؤف کو بھارتی شائقین کی طرف ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کرنے پر جرمانہ اور وارننگ دی گئی، جبکہ سوریا کمار یادیو کو میچ کے...
    کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے انبار ہیں، جبکہ حکومت خاموش تماشائی اور عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنز، طاقت کا استعمال دانشمندی نہیں۔ عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوجوان بے روزگار، بارڈر بند ہیں۔ نہ معیاری تعلیم ہے، نہ علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ حکومت خاموش تماشائی، عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں عوام پریشان نوجوان مایوس ہو ئگے ہیں۔ حقوق کی فراہمی، عوام کی حکمرانی، دیانتداری ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں...
    نیویارک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیل کے حملے کی وجہ نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری گفت و شنید اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ برطانوی نژاد امریکی صحافی مہدی حسن کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ دہائیوں سے جاری تعاون اور تعلقات کا حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات 5 سے 6 دہائیوں پر مشتمل ہیں، اس سے پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات ہوتی رہی ہیں اور ایک موقع پر تقریباً 4 ہزار سے 5 ہزار اہلکار...
    پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر4 مرحلے کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کو محض وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ 21 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ سے بھرپور میچ کے دوران حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کی جملے بازی پر ردعمل دیتے ہوئے بار بار ’0-6‘ کے اشارے اور فضائی جہاز گرانے کی حرکات کرتے دکھائی دیے، جو مئی میں پاک بھارت فوجی تصادم کی جانب اشارہ سمجھا گیا۔ دوسری جانب، صاحبزادہ فرحان...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں نئے کرپٹو ایڈوائزر پیٹرک وِٹ سے اہم ملاقات کی۔ اس دو ران  پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں نئے مواقع کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں عالمی قیادت کے لیے تیار ہے اور اس میدان میں امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار...
    —سوشل میڈیا ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری اونیل نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تجارتی مواقع، موسمیاتی تعاون، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں فروغ پر گفتگو ہوئی، تجارتی، تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ایرانی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اصول پسندی اور ترقی کی علامت ہے، اسلام...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، اٹک لوئر دیر، اپر دیر، سوات اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے خطاب...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ جیو نیوز کے مطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ 
    جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان مرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جرأت اور بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ شہباز شریف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدوں کی سالمیت اورقومی سلامتی کی خلاف ورزی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ سے کرتے ہوئے کیا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم  نے کہا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بربریت کو ختم کرے اور فلسطین کو آزادی اور حقِ خود ارادیت دلائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس پر جنرل اسمبلی کا ایوان “پاکستان زندہ...
    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ پر جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی اور مزید...
    مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے حسینی آباد ٹرسٹ کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کی جائیدادوں اور آمدنی کا کوئی حساب عوام کو نہیں دیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ آج نماز جمعہ کے بعد لکھنؤ میں ایک بڑا احتجاج دیکھنے میں آیا۔ شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے ہزاروں نمازیوں کے ساتھ سڑک پر مارچ کیا۔ بڑے امام باڑے پر نعرے بازی کی گئی، جس کے بعد زبردست مظاہرہ ہوا۔ یہ احتجاج حسینی آباد ٹرسٹ کی مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف تھا۔ مولانا کلب جواد نے واضح کیا کہ یہ صرف شروعات ہے اور یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے انتظامیہ پر بھی سنگین الزامات لگائے۔ مولانا سید کلب جواد نے حسینی آباد...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی. واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی. زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔
    جرگے سے قبل خوارج کے کارندے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے آئے تھے، تاہم قبیلے کے عوامی ردعمل کے باعث وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اورکزئی کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کے عوام نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتی قبیلے کے عمائدین اور عوام کی جانب سے خوارج کے ظلم و جبر اور بھتہ خوری کے خلاف ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے سے قبل خوارج کے کارندے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے آئے تھے، تاہم قبیلے کے عوامی ردعمل کے باعث وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ جرگے کا مقصد عوام کو خوارج کے مظالم کے خلاف متحد کرنا اور امن کے قیام کے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے، جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی...
    سلامتی کونسل میں پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی وضاحت آگئی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث ان کی جگہ سلامتی کونسل میں تقریر کی، میرے پیچھے بیٹھی خاتون کون،وفد میں کیوں اور میرے پیچھے کیوں بیٹھی؟ سب سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے،میرا جواب دینا مناسب نہیں۔ میرے پیچھے کسی نے بیٹھنا ہے؟ یہ صوابدید اور اختیار دفتر خارجہ کا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہا کہ فلسطین کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے، ابوظبی میں ملازمت کے دوران دوست بنے فلسطینیوں سے آج بھی رابطہ ہے، غزہ پر میرے خیالات واضح ہیں جن کا برملا اظہار بھی کرتا ہوں۔ خواجہ...
    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی سرحد پر دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی صحافی نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ آپ کب سرحد پار دہشتگردی بند کریں گے؟ ???? بھارتی صحافی کو چالاکی الٹی پڑ گئی۔ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں وزیرِاعظم شہباز شریف کا دوٹوک جواب: "پاکستان دہشتگردی ختم کر رہا ہے، جو بھارت نے مسلط کی۔" جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، بھارتی صحافی خود خبر بن گیا۔ pic.twitter.com/o3FFUI4gDS — Kashmir Urdu | کشمیر اردو (@KashmirUrdu) September 26, 2025 اس پر وزیراعظم نے بھارتی صحافیوں کو سخت لہجے میں دوٹوک جواب دیا کہ بھارت مسلسل سرحد پار...
    نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار  شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل  میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار  شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔
    یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت افغان مہاجرین کی زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور افغان مہاجرین کی زبردستی وطن واپسی کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بند کیے گئے کیمپس میں تین ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے،پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے، انہیں غیر ضروری بیان بازی سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور مریم نواز نہ صرف عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہیں بلکہ پنجاب کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے اور بھی...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور تنازعات کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملک اپنے دفاع کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور جنرل اسمبلی کی صدر کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں ان کی جرات مندانہ رہنمائی قابل ستائش ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو...
    بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان المرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ تمام...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خود کے پیچھے ڈاکٹر شمع جونیجو کو بٹھانے کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔ شمع جونیجو وزیر اعظم شہباز شریف کے اس وفد کا حصہ ہیں جو اقوام متحدہ کے 80 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حصہ ہے۔ شمع جونیجو کی وفد میں موجودگی پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات دے چکی ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے شمع جونیجو کے معاملے پر خود کو بری الذمہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا " سلامتی کونسل میں یہ تقریر وزیر اعظم کیونکہ مصروف تھے اس لئے ان کی جگہ یہ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعظم کا مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا، نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔ ⚡️BREAKING Mass walkout of Foreign Delegations from the UN General Assembly Hall as Netanyahu takes the stage to Speak pic.twitter.com/NjyEYIf38g — Iran Observer (@IranObserver0) September 26, 2025 ...
    برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے چار مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی۔ مسافروں میں پائلٹ، 2 برازیلی فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر کے ساتھ چین کے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک 62 سالہ یو کونگ جیان سوار تھے۔ یہ ٹیم نجی ملکیت کے چھوٹے طیارے میں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں جا رہے تھے۔ طیارے کا اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایئر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ طیارے کا جلا ہوا ملبہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب مل گیا۔ جہاز میں سوار تمام...
    سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو جینیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق  نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے انکا کا علاج کر رہا ہے۔ مزید :
     سٹی 42: ان لینڈ ریونیو افسروں  کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ایف بی آر نے27 اور 28 ستمبر 2025 کو دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کردی ، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر عام کام کے دنوں کی طرح کھلے رہیں گے،میڈیم ٹیکس دہندگان کے دفاتربھی ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔کارپوریٹ ٹیکس آفسز کو بھی 27 اور 28 ستمبر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ریجنل ٹیکس دفاتر بھی ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا۔چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد بجٹ اہداف کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔تمام دفاتر...
    سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ڈیل کی پیشکشیں کی گئیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں تو مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے یہ سب مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالتوں کے ذریعے ہی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ایکس پوسٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد 300 مقدمات قائم کیے گئے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور حق پر ہیں۔ Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick...
    آئی سی سی میں پیشی؛ سوریا کمار اور حارث ر ئوف پر جرمانہ،صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حارث رف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی سی سی نے قومی کرکٹر حارث رف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی دعوی کے مطابق بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے بھارتی کپتان کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی جس پر آئی سی سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان شہری ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے 22 سالہ نوجوان ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر 100 میٹر کا فاصلہ صرف 14.55 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ منفرد ریکارڈ اس سے قبل امریکا کے کولن مک کلور کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 15.66 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا تھا۔ تاہم ریوسی یونی نے اپنی غیر معمولی تیز رفتاری سے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ریوسی یونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مڈل اسکول سے ہی چوپایوں کی طرح دوڑنے کی مشق شروع کر رکھی تھی۔...
    بھارت کے زیر انتظام لداخ میں جاری عوامی بےچینی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سرگرم معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک کو مظاہرین کو اکسانے اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک دن بعد عمل میں آئی جب وانگ چک نے ایک انٹرویو میں ممکنہ گرفتاری کے امکان کو خوش دلی سے قبول کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنے مشن کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔  حکومت کی تنقید، فنڈنگ پر پابندی بھارتی وزارت داخلہ نے گرفتاری سے ایک روز قبل سونم وانگ چک کی غیر منافع بخش تنظیم اسٹوڈنٹ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ...
    ایمان مزاری کا جسٹس ڈوگر کیخلاف درخواست پر عدم کارروائی پر شکایتی خط WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری حازر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف اپنی دائر کردہ دفتری ہراسگی کی شکایت پر عدم کارروائی کے حوالے سے ایک شکایتی خط جمع کرایا۔خیال رہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایمان مزاری کو توہینِ عدالت کے مقدمے کی وارننگ دی تھی اور یہ بھی خبر ہے کہ انہوں نے اسے قابو میں کرنے جیسے انتباہی ریمارکس بھی دیے تھے۔ متعدد وکلا تنظیموں نے ان ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئیاسلام آباد ہائی کورٹ کے سربراہ جج کو برطرف...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔امریکا کے دورے پر جب وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا امریکی حکام نے شاندار استقبال کیا۔وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم کا موٹر کیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہوا۔ٹرمپ سے 2 دن میں تیسری ملاقاتوزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 دنوں میں گزشتہ روز تیسری ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیملی ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ سات روز سے زیرِ علاج تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کے حوالے سے ایک پروسیجر کیا گیا جس کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ فی الحال وہ جنیوا کے ایک ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی...
    جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی...
    مظاہروں کے دوران بی جے پی سمیت کئی سرکاری و سیاسی دفاتر پر بھی سخت حملے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہہ پولیس نے آج لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور سماجی رہنما سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب بدھ کے روز لیہہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اس احتجاج کی قیادت وانگچک، لیہہ ایپکس باڈی (LAB) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) کر رہے ہیں، جو دو بڑے مطالبات پر مرکوز ہے "لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینا اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت"۔ بدھ کے روز دی...
    سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے علاقے ملیر میں ایک شخص کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں سال کراچی میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں یہ تعداد 6ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 سالہ قصاب کا تعلق لانڈھی سے تھا۔ وہ 24 ستمبر کو بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور منہ و مقعد سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا جہاں چند ہی گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی...
    پاکستان  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مردان، شانگلہ، خیبر کے علاقے لنڈی کوتل، چترال، اپر دیر اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے جبکہ پشاور، سوات اور چارسدہ کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے. تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آج پھر مسلسل تیسرے جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی...
    دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع لیہہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واقعات بھارتی حکام کی اس پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت وہ مظاہروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔ مزید پڑھیں: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی دفتر خارجہ کے مطابق لیہہ میں پیش آنے والے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والی پالیسی کا ایک اور ثبوت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے اس طرز عمل کو خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی ٹیم کی شکایت کی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مؤقف پیش کیا اور الزامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا۔سماعت کی صدارت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جس میں بھارتی اعتراضات پر پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کو طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سیلیبریشن خالصتاً پختون روایات کے مطابق تھی اور اس کا بھارت یا کسی کھلاڑی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔دوسری جانب حارث رؤف سے جب میچ ریفری نے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی ٹیم کی شکایت کی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مؤقف پیش کیا اور الزامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا۔سماعت کی صدارت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جس میں بھارتی اعتراضات پر پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کو طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سیلیبریشن خالصتاً پختون روایات کے مطابق تھی اور اس کا بھارت یا کسی کھلاڑی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔دوسری جانب حارث رؤف سے جب میچ ریفری نے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے...
    نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر جنیوا چلے گئے لندن نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر... فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
    سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں ہے، سعودی عرب اور پاکستان کافی عرصے سے اس پر بات کررہے تھے۔برٹش امریکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات بہت طویل ہیں، پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی سرزمین پر موجود ہیں، اس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے۔انہوں نے...
     بات آج کے امریکا، آج کے وائٹ ہاؤس اور آج کے صدر امریکا پر کرنی ہے۔ ان کے طرزعمل اور کس طرح امریکا اپنے ’بیگیج‘ کواتارنے  میں ناکام رہنے سے اپنے یورپ کے قابل اعتماد اتحادیوں سے محروم ہو رہا ہے۔ وہ بیگیج یا بوجھ کون ہے، کیا کرنا چاہیے، اس پر مختصر سی بات کریں گے، مگر پہلے 4 عشریقبل تاریخ کے ایک باب کی سیر کرتے ہیں۔ 23 فروری 1986 3 بجے سہ پہر۔۔۔ وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک ہنگامی میٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ صدر ریگن کے تمام اہم مشیر موجود ہیں۔ ان میں نائب صدر جارج بش، وزیر خارجہ جارج شلز، وزیر دفاع کیپ وائن برگر، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم کیسی۔ صدر کے چیف...
    بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور نے وراثت کے مقدمے میں ایک نئی شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مرحوم شوہر کے اثاثوں کی تفصیلات صرف اس صورت میں پیش کریں گی اگر انہیں خفیہ لفافے میں رکھا جائے اور تمام فریقین اس تک رسائی سے پہلے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پریا کپور نے کہا ہے کہ یہ شرط سائبر سیکیورٹی اور دیگر حفاظتی خدشات کے پیش نظر لازمی ہے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنجے کپور کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرشمہ کپور کے دونوں بچوں سمیرا اور کیان، نیز ان کی دادی رانی کپور کو بھی اس معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔...
    بھارتی بورڈ کی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف اپنایا اور الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا .بھارتی بورڈ کی شکایت پر میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستانی کرکٹرز کے کیس کی سماعت کی۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے، کرکٹرز نے تحریری طور پر بھی جواب جمع کرائے۔ کرکٹرز نے اپنا کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔ صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا سیاسی نوعیت کی سیلیبریشن نہیں تھی، بھارت کو سیلیبریشن میں ٹارگٹ نہیں کیا تھا۔ انہوں...
    عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صابن سے ہاتھ دھونے سے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں لیکن کیا جراثیم صابن پر سے بھی ختم ہوجاتے ہیں؟ تو جواب ہے جی نہیں، عام بار صابن کی سطح پر بیکٹیریا اور جراثیم کچھ وقت کے لیے ہی سہی، زندہ رہ سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر صابن گیلا اور مسلسل استعمال میں ہو تو اس کی سطح پر مائیکروبز جمع ہو جاتے ہیں (زیادہ تر وہ جو ہماری جلد سے منتقل ہوتے ہیں)۔ تحقیق میں پایا گیا ہے کہ E. coli یا Staphylococcus جیسے بیکٹیریا صابن کی بیرونی تہہ پر کچھ وقت تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ خطرناک کیوں نہیں ہوتا؟ صابن کی سطح اور الکلائن ماحول بیکٹیریا کے لیے لمبے عرصے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وکلا کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وکلا کامعاشرے میں کلیدی کردارہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں وکلا کی تجاویزشامل کی گئیں،قانونی اصلاحات میں قانونی برادری...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی ٹرک آزماکر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران سنسنی خیز صورتحال میں پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے کپتان سلمان آغا کے ذریعے شاہین آفریدی کو گیند سست کرنے کا مشورہ دیا اور پھر شاہین نے کوچ کے حکم پر شمیم کو سلو گیند کرکے 30 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اس وکٹ کے بعد شاہین نے ڈریسنگ روم میں موجود کوچ کو دیکھ کر جشن منایا۔دوسری جانب کوچ مائیک ہیسن بھی شاہین کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے، اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا...
    ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائیاں جاری رکھیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائیوں میں 57فیصد اضافہ ہوا اور کم عمر ڈرائیورز کو 4لاکھ 9ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ٹریفک پولیس لاہور نے 1لاکھ 40ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون میں چالان کے ساتھ موٹر سائیکلز کو بند کیا جارہاہے، 18سال سے کم عمر ڈرائیورز کے والدین سے دوبارہ ڈرائیونگ نہ کرنے...
    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دن دیہاڑے جیولری اسٹور پر فلمی انداز کی ڈکیتی کی گئی جس میں ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق واردات میں 25 ملزمان نے حصہ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس بندوقیں موجود تھیں جبکہ دیگر نے شیشے اور الماریاں توڑنے کے آلات استعمال کیے۔ اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ  نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا۔  ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس میں...
    مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت)   سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے لندن سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما جاوید اقبال بٹ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان بنگلہ دیش میچ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم میں کوئی واضح کمبینیشن نہیں بن سکا اور کپتان کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ پاک بھارت ممکنہ فائنل پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کاغذی طور پر بھارت مضبوط ٹیم ہے، مگر اگر پاکستانی بیٹنگ لائن میں کھلاڑیوں کی ترتیب اور...
    پاکستان کی سیاست میں کئی کردار آئے اور گم ہو گئے، لیکن کچھ نام ایسے ہیں جو اپنے عزم، قربانی اور جدوجہد کی بدولت تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سفر محض اقتدار تک پہنچنے کا قصہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور عوامی خدمت کی ایک داستان ہے۔ سیاست کے میدان میں بہت سے نام آتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو اپنی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سیاسی سفر کسی شاہراہ پر ہموار گاڑی کی مانند نہیں رہا بلکہ کانٹوں، رکاوٹوں اور...
    —فائل فوٹو استحکام پاکستان کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 6-0 بھارت کی چڑ بن گئی ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے اپنے سے بڑے مخالف کو شکست دی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی مہارت، وژن و سفارتکاری سے ملک کو کامیاب کرایا، ان کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دلایا۔فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ آج حرمین شرفین کی پہرے داری پاکستان کے حصے میں آئی ہے، اس سے بڑا دنیا و آخرت میں کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا۔ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے  کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں، پیپلز...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی شراکت داری سے اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون سے کامیابی مل رہی ہے اور یہ ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے نیو یارک میں کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور فلسطین ایشو کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ایمانویل میکروں نے زور دے کر کہا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا نے تحریر کیا، عدالت نے 7 درخواستوں کے فیصلے علیحدہ پیراگراف کی صورت میں شامل کیے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے وکیل درخواست گزاروں سے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کیے۔ وکلا درخواست گزاروں کا اصرار تھا کہ پہلے اعتراضات پر فیصلہ کیا جائے۔ وکلا درخواست گزاروں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل سے انکار کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے تحریری فیصلے میں کہا کہ وکلا کو سماعت کا موقع...
    واشنگٹن: امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ سکستھ جنریشن کے جدید لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو گئی ہے اور اس کا ہدف پہلی پرواز 2028 تک کرنا ہے۔ فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ طیارہ NGAD (Next Generation Air Dominance) پروگرام کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں F-22 کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق F-47 میں سپرسانک رفتار، جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ڈرونز کے ساتھ مربوط آپریشن کی صلاحیت شامل ہوگی۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ قدم چین کی حالیہ عسکری نمائش کے بعد...
    مکہ مکرمہ: ممبر الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ کی معروف بزنس مین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)مکہ مکرمہ میں ممبر الیکشن کمیشن پاکستان بابر حسن بھروانہ کی سعودی عرب کے معروف بزنس مین بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے اہم نکات زیرِ بحث آئے۔چوہدری محمد افضل جٹ نے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع پر بھی اتفاق رائے...