data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-02-17
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں معمر شخص سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 10افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدودحرا مسجد ماڈل کالونی میں ایک معمر شخص65سالہ صلاح الدین ولد جلیل احمد گر کر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ سائٹ اے تھا نے کی حدود حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے26سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سائٹ بی تھانے کی حدود ہارون آباد عوامی کانٹا کے قریب سے30سالہ نوجوان کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد سہر اب گوٹھ ایدھی ہوم سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 8 پر گل شیر نامی شخص سے جھگڑے کے دوران 28سالہ عبدالطیف ولد محمد عباس زخمی ہوا ۔فروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ ڈال مین مال کے عقب میں گولی لگنے سے 21 سالہ شہرائے مسیح ۔ گلشن معمار تھانے کی حدود معمار بہادر گوٹھ نزد افغان کٹ نادرن بائی پاس فائرنگ سے 2 افراد 35سالہ راہ خان ولد تھارو خان اور 27سالہ مجید حسین ولد پنل خان زخمی ہوئے ۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کی لاش

پڑھیں:

تھرپارکر، 3 نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-6
تھرپارکر(آن لائن)سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگر پارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان کی ایک ساتھ موت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • تھرپارکر، 3 نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
  • لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
  • لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پراینٹ لگنے سے زخمی
  • ترکیہ میں پرفیوم گودام کی عمارت میں آتشزدگی: 6 افراد جاں بحق،5زخمی
  • محراب پور، کرنٹ لگنے سے طالبہ جاں بحق، ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی
  • تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا