لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی داد چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے ویئر ہاس میں لگنے والی آگ قابو ہوگئی تھی جس پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی داد چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے گودام میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا دھاگہ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ کی اطلاع شام کو ملی جس پر ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں روانہ کی گئی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے میں مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور اسنارکل کو طلب کرلیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ آگ ٹیکسٹائل مل کے ویئر ہاس میں لگی تھی اور اس میں موجود دھاگے کے کونز ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ بجھانے کے عمل میں مجموعی طور پر 8 فائر ٹینڈرز ، 2 باوزر اور اسنارکل نے حصہ لیا جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے ٹینکروں کی مدد سے پانی بھی فراہم کیا جاتا رہا ۔مذکورہ ویئر ہاس تقریبا 2 ایکڑ کے رقبے پر قائم ہے جہاں فائر فائیٹرز نے 5 مختلف مقامات پر دیواریں اور دروازے توڑ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔انھوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، آگ کے شعلے ویئر ہائوس کے موجود تھے جن پر قابو پا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے اور پانچ گاڑیاں کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیا گیا
پڑھیں:
یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی 411ویں بٹالین میں بیٹری کمانڈر تھے اور ان کا تعلق ہرزلیہ سے تھا۔
اسرائیلی فوج نے واقعے میں مارے جانے والے دوسرے اسرائیلی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کا شہید قرار دیا ہے جس کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ ریزروسٹ بنایاہو میلیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ 4 فلسطینی بھی جان سے گئے۔
اس جھڑپ میں مجموعی طور پر دو اسرائیلی اور چار فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج، فلسطینی مسلح گروپوں اور آبادکاروں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔