بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہواہے۔ایک شخص کے ہلاک ہونے کے اطلاع ملی ہے۔ جبکہ متعدد کے زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہونےکی اطلاعات ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1 کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جنہیں بجھانے کے لیے گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بچوں کی نظر کو کمزور ہونے سے بچائیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماہرینِ صحت کے مطابق چند مخصوص عوامل بچوں میں نظر کے مسائل کے خطرے کو نمایاں حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ ان عوامل میں سکرین کا حد سے زیادہ استعمال، آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کی کمی، ناقص غذا اور جنیٹک مسائل شامل ہیں۔تاہم روزمرہ کی زندگی میں چند صحت بخش عادات کو اپنا کر بچوں کی بینائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔بچوں کی بینائی بہتر بنانے والی عادات،1: سکرین ٹائم محدود کریں،2: باہر کھیلنے کی حوصلہ افزائی کریں،3: آنکھوں کے لیے موزوں روشنی فراہم کریں،4: مطالعے اور سکرین سے مناسب فاصلہ رکھیں،5: آنکھوں کی ورزش کریں،6: غذائیت سے بھرپور خوراک دیں،7: نیند کے معمولات درست رکھیں۔