کراچی:

دنیائے کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے معروف پاکستان کے عظیم کرکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی وفات کو 9 برس بیت گئے ہیں۔

 

حنیف محمد نے کیریئر میں لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کیے، 21 دسمبر 1934 کو جونا گڑھ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے حنیف محمد کے بھائیوں وزیر محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی والدہ امیر بی بی بھی کھیلوں سے گہرا شغف رکھتی تھیں اور متحدہ ہندستان کی ویمن بیڈمنٹن چیمپئین بھی رہیں۔

بھارت کے خلاف 1952 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز کی 97 اننگز میں12 سنچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3 ہزار 915 رنز اسکور کیے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف دو چھکے لگائے اور ایک ٹیسٹ وکٹ بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز پایا۔

جنوری 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون ٹیسٹ میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کھیلی، پاکستان کی جانب سے پہلی ٹریپل سنچری جڑنے والے حنیف محمد ٹیسٹ میچ کے تقریبا پانچوں دن میدان میں رہنے والے پہلے کرکٹر بنے۔

 ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 579 رنزکے جواب میں 106 رنز پر سمٹ جانے والی پاکستان کو فالو آن کے بعد انہوں نے 970 منٹ تک کریز پر جم کر نہ صرف یادگار اننگ کھیلی بلکہ اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بھی بچالیا۔

حنیف محمد نے 1959 میں کراچی کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہاولپور کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں 499 رنز کی اننگ کھیل کر ویسٹ انڈیز کے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑا، ان کا ریکارڈ 1994 تک قائم رہا جسے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے توڑا،۔ حنیف محمد کو کرکٹ میں غیر معمولی خدمات پر حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، وہ طویل علالت کے بعد 11 اگست2016 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی وفات کے بعد گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے ان کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ وہ آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں بھی شامل ہوئے، اس عظیم کرکٹرکی آخری خواہش تھی کہ ان کے نام سے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے جہاں سے ملک کو مستقبل کے بہترین کرکٹرز دستیاب ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کا حنیف محمد کو خراج عقیدت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حنیف محمد کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ حنیف محمد ناصرف ایک عظیم بیٹسمین تھے بلکہ ایک اعلی شخصیت کے مالک بھی تھے، حنیف محمد کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے۔

محسن نقوی حنیف محمد کی  عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا، کرکٹ آج بھی اس عظیم بیٹسمین کو نہیں بھولی اور نہ  بھول سکے گی، حنیف محمد نے کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ حنیف محمد جیسے بلے باز ایک عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کی خدمات کا برملا اعتراف کرتا ہے، پاکستان کرکٹ کے لئے حنیف محمد کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حنیف محمد نے حنیف محمد کی ویسٹ انڈیز کرکٹ میں کے بعد

پڑھیں:

شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیالکوٹ:۔شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 148 واں یومِ پیدائش کل اتوار کو ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں، علمی و ادبی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سماجی انجمنوں کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، مذاکرے، مشاعرے اور کلامِ اقبال کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں قومی شاعر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں یومِ اقبال کی مرکزی تقریب حسبِ روایت اقبال منزل میں منعقد ہوگی جہاں شاعرِ مشرق کے یومِ ولادت کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، دعائے مغفرت اور نعت و کلامِ اقبال کی محافل سے کیا جائے گا۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے شاعرانہ کلام اور فلسفیانہ افکار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور تصورِ پاکستان پیش کر کے ملتِ اسلامیہ کو نئی سمت عطا کی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی اور اسلامی اقدار پر مبنی علامہ محمد اقبالؒ کے معاشرتی اصولوں نے پاکستان کی قومی شناخت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، آج ہم علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منا رہے ہیں، شاعرِ مشرق اور مفکر کے وژن نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خود ارادیت کا شعور بیدار کیا۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1930ءمیں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس سے اپنے تاریخی خطاب میں علامہ اقبال نے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا جو بعد ازاں ایک خودمختار مملکت کی بنیاد بنا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اقبال کی فکر آج بھی ہماری قومی و اجتماعی زندگی کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ اقبال نے غلامی کے اندھیروں میں خودی اور ایمان کی شمع روشن کی اور ایک مایوس قوم کو بیداری، علم و عمل اور خود اعتمادی کا درس دیا۔ پاکستان، اقبال کے افکار کی روشنی میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • 8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا، ویڈیو دیکھیں
  • ’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
  • نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرایا جائے، حاجی حنیف طیب
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • پی سی بی کی سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری
  • سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا تنگا کا وزن انتہائی کم، مداح حیران رہ گئے
  • اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام
  • وہ مجھے گلے لگانے کی کوشش کرتے، بنگلادیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کے سابق سلیکٹر پر سنگین الزامات
  • سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی