کرکٹر سے ڈیٹنگ کی افواہیں ختم، آشا بھوسلے کی پوتی کا واضح جواب
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ممبئی کی موسیقی کی دنیا کی پہچان آشا بھوسلے کی پوتی اور گلوکارہ زنئی بھوسلے نے کرکٹر محمد سراج کے ساتھ اپنے تعلقات پر جاری قیاس آرائیوں کا ایک بار پھر خاتمہ کر دیا۔
رواں سال کے آغاز میں محمد سراج نے زنئی بھوسلے کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو شائقین نے یہ نتیجہ نکال لیا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ مگر جلد ہی دونوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ وہ ایک دوسرے کو بہن اور بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔
اب 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر زنئی بھوسلے نے محمد سراج کو راکھی باندھ کر اس رشتے پر دوبارہ مہر لگا دی۔ انہوں نے یہ لمحہ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Zanai Bhosle???? (@zanaibhosle)
ویڈیو دیکھ کر کچھ لوگ حیران رہ گئے کیونکہ وہ اب بھی ڈیٹنگ کی خبروں پر یقین رکھتے تھے، جبکہ کئی مداح خوش ہوئے کہ دونوں نے ایک بار پھر سچائی سامنے رکھ دی۔
زنئی بھوسلے نے سب سے پہلے سراج کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔ یہ تصویر ہی افواہوں کی شروعات کا سبب بنی، مگر اب ان کے حالیہ عمل نے تمام غلط فہمیاں ختم کر دی ہیں۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زنئی بھوسلے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط ہی مسائل کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی اعتماد میں اضافے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے تحت طے پانے والے نکات پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کی قیادت خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر متفق ہے، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔