نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دم توڑ گئے کنویں کی

پڑھیں:

زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سے گرگئے، 2 جاں بحق

 زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوات کے علاقے کڑے سر میں پیش آیا جہاں 3 مزدور  زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ تیسری منزل سے گر گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزدوروں کو اسپتال روانہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ تیسرا زخمی مزدور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ، امدادی کارروائیاں شروع
  • راولپنڈی؛ کنویں کی صفائی کے دوران 2مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
  • سوات؛ زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے
  • زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سے گرگئے، 2 جاں بحق
  • راولپنڈی: گیس لیکیج کے دوران  سگریٹ سلگانے پر دھماکا، ایک شخص زخمی
  • راولپنڈی؛ گیس لیکج کے دوران سگریٹ سلگانے سے دھماکا، ایک شخص زخمی
  • بانی مزدور تحریک، مرزا محمد ابراہیم
  • اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟