نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت حلف برداری کی تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن ہزارہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی اور خیبر پختونخوا جنوبی کے عہدیداروں کے حلف کی تقریب بنوں میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب حلف کی تقاریب میں دونوں جگہ مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ فیصل عباسی نے ہزارہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، کبیر یوسف زئی، فضل قدیم، شجاع الحق، فیصل ملک شریک ہوئے اور ضلعی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ جبکہ بنوں میں پروفیسر اجمل خان نے صوبائی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ملک شمس القمر، عنایت اللہ، ملک اللہ نور، بشیر خان،احسان اللہ نے ضلعی ذمہ داران کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ایپکا پاکستان کے سابق صدر بنارس خان جدون اور جاوید اختر بھی موجود تھے۔ تقاریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ساڑھے 8کروڑ مزدور فورس بے پناہ مسائل کا شکار ہے، اس کی بڑی تعداد دیہاڑی دار مزدوروں پر مشتمل ہے جن کے لیے کوئی قانونی تحفظ اور سماجی بہبود کے قوانین موجود نہیں ہیں اور ملازمتوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو بھی ٹریڈ یونین کے حق اور سوشل سیکورٹی ای او بی آئی ورکرز ویلفیئر فنڈ کی رجسٹریشن سے محروم رکھا جا رہا ہے، ہر آنے والا دن مزدوروں کے لیے محرومیوں کا پیغام لے کر آتا ہے اور مالکان اور محکمہ محنت کے ذمہ داران اور حکمرانوں کی بے حسی عروج پر ہے، مزدوروں کو انسان نہیں سمجھا جا رہا، روبوٹ کی طرح ان کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے، مزدوروں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں اور مزدور علاج سے محروم ہیں۔ 78 سال کی طویل جدوجہد ٹریڈ یونین تحریک نے بے پناہ قربانیاں بھی دیں اور اس تحریک میں سے بے شمار مفاد پرست عناصر نے مزدوروں کو نقصان بھی پہنچایا۔ ٹریڈ یونین تحریک کی قربانیوں اور بھرپور خدمت کرنے والوں کی خدمات کے باوجود مزدوروں کی محرومیوں اور مسائل میں اضافہ ہوا ہے، اس کی بنیادی وجہ موجودہ فرسودہ ظالمانہ نظام ہے، یہ گلا سڑا نظام جب تک رہے گا مزدور ہو یا کسان ہو پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں میں اضافہ ہی ہوگا۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اب مزدور نظام کی تبدیلی کے لیے کام کریں اور بدلو نظام تحریک کا حصہ بن کر اس گلے سڑے نظام سے اپنی آئندہ نسلوں اور اس پیارے پاکستان کو نجات دلائیں۔ پاکستان دنیا کا ایک بہترین خطہ ہے، یہ وسائل سے مالا مال ہے، اس کے زیر زمین وسائل ہوں یا لہلہاتے کھیت ہوں بے پناہ آبی وسائل اس سب کچھ کے باوجود پاکستان انرجی کے بحران کا شکار ہے جس کی وجہ حکمرانوں کی نااہلیت ہے۔ ہم نے اس پاکستان کے مستقبل کو سنوارنا ہے اور پاکستان کے سرزمین کے اندر چھپے خزانوں کو نکال کر اس ملک کو زرعی ترقی سے بھی ہمکنار کرنا ہے اور صنعتی انقلاب سے بھی ہمکنار کرنا ہے تاکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو بے روزگاری بھی ختم ہو اور مزدوروں کو ان کے حقوق بھی ملیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ انگریزوں کے پروردہ ٹرائیکا جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور افسرشاہی کے ٹرائیکا کو توڑنا ہوگا اور ایک دیانت دار، امانت دار، خدمت گار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر لاہور میں منعقد ہونے والے بدل دو نظام کے نعرے کے ساتھ اجتماع عام میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے مزدوروں کو کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ