نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کا 56واں یوم تاسیس
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے ملک بھر میں اپنا 56 یوم تاسیس منایا۔ اس حوالے سے بڑی تقریب لاہور میں این ایل ایف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی تھے اور دوسری بڑی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر شفیع ملک بانی صدر این ایل ایف تھے اور اس میں این ایل ایف کے سابق صدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور این ایل ایف کو ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ قومی سطح پر وفاقی سے فریقی مشاورتی کونسل میں سینئر شریک کار کے طور پر تقرری پر بھی مبارکباد دی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ اس موقع پر این ایل ایف کے عہدے داروں نے عزم کیا کہ ہم پاکستان کے مزدوروں کی تقدیر کو بدلیں گے اور ان کو محرومیوں سے نجات دلائیں گے۔ مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے اور موجودہ فرسودہ، بیہودہ، گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے اور ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا حصہ بن کر اس ملک میں انقلاب برپا کریں گے جو مزدوروں کے لیے خوشحالی کا پیغام ہوگا۔ امن سلامتی عدل انصاف عام ہوگا ظلم کی ہر صورت کو مٹایا جائے گا، بھائی چارے کو فروغ ملے گا تعمیر اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایل ایف
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔